"سوویت اتحاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link GA}}, it is now given by wikidata
clean up, replaced: دیئے ← دیے using AWB
سطر 53:
[[ملف:Republics of the USSR ur.svg|thumbnail|400px|[[سوویت اتحاد کی ریاستیں]]]]
 
روسی سوشلسٹ ریاستوں کا مجموعہ (مختصراً USSR) جسے عام طور پر سوویت اتحاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ آئینی اعتبار سے [[اشتراکیت|اشتراکی ریاست]] تھی جو [[یوریشیا]] میں [[1922ء]] سے [[1991ء]] تک قائم رہی۔ اس کو بالعموم روس (Russia) بھی کہا جاتا تھا جو کہ غلط ہے۔ روس یعنی رشیا اس اتحاد کی سب سے زیادہ طاقتور ریاست کا نام ہے۔ [[1945ء]] سے لے کر [[1991ء]] تک اس کو [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] کے ساتھ دنیا کی ایک عظیم طاقت (Super Power) مانا جاتا تھا۔
 
== خلاصہ ==
 
سوویت اتحاد کو [[1917ء]] کے [[انقلاب روس|انقلاب]] کے دوران بننے والے ریاستی علاقے میں قائم کیا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی جغرافیائی سرحدیں تبدیل ہوتی رہیں، لیکن آخری بڑی ٹوٹ پھوٹ کے بعد، جو [[خطۂ بالٹک|بالٹک ریاستوں]]، مشرقی [[بولندا|پولینڈ]]، [[مشرقی یورپ]] کا کچھ حصہ اور کچھ دوسری ریاستوں کے اضافے اور [[فن لینڈ]] اور [[بولندا|پولینڈ]] کی علیحدگی کے بعد [[1945ء]] سے لے کر تحلیل تک شاہی دور والے روس جیسی ہی رہیں۔
 
سوویت حکومت اور سیاسی تنظیموں کی نگرانی اور دیکھ بھال کا کام ملک کی واحد سیاسی جماعت، سوویت اتحاد کی کمیونسٹ پارٹی کے پاس رہا۔
 
[[1956ء]] تک سوویت سوشلسٹ ریاستوں کی تعداد چار سے بڑھ کر پندرہ ہوگئی جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
سطر 82:
== تاریخ ==
{{مارکسیت و لیننیت|}}
سوویت اتحاد کو روسی بادشاہت کے بعد کی شکل کہا جاتا ہے۔ آخری روسی زار، [[نکولس دوم]] نے [[مارچ]] [[1917ء]] تک حکومت کی اور اگلے سال اپنے خاندان سمیت مارا گیا۔ سوویت اتحاد کا قیام [[دسمبر]] [[1922ء]] میں عمل میں آیا۔ اس میں روس (بالشویک رشیا)، [[یوکرین|یوکرائن]]، [[بیلاروس|بیلارس]]، [[جارجیا]]، [[آرمینیا]] اور [[آذربائیجان]] (ان تین ریاستوں کو بالائے قفقاز ریاستیں بھی کہتے ہیں) شامل تھے اور ان پر بالشویک پارٹی کی حکومت تھی۔
 
روسی بادشاہت کے اندر جدید انقلابی تحریک [[1825ء]] کی دسمبر بغاوت سے شروع ہوئی۔ [[1905ء]] کے انقلاب کے بعد [[1906ء]] میں روسی پارلیمنٹ [[ڈوما]] قائم ہوئی لیکن ملک کے اندر سیاسی اور سماجی عدم استحکام موجود رہا اور [[پہلی جنگ عظیم]] میں شکست اور خوراک کی قلت کے باعث یہ مزید پروان چڑھا۔
 
== جغرافیہ ==
 
سوویت اتحاد نے براعظم [[یورپ]] کے مشرقی اور [[ایشیاء|ایشیا]] کے شمالی حصے پر قبضہ کیا تھا۔ ملک کا زیادہ تر حصہ پچاس ڈگری شمالی طول بلد سے اوپر ہے اور اس کا کل رقبہ 22402200 مربع کلو میٹر یا 8649500 مربع میل ہے۔ اتنے عظیم رقبے کی وجہ سے اس کا موسم نیم استوائی سے لے کر سرد، نیم برفانی سے لے کر برفانی تک ہے۔ 11 فیصد زمین قابل کاشت تھی، 16 فیصد گھاس کے میدان اور چراگاہیں تھیں، 41 فیصد جنگلات تھے اور 32 فیصد حصہ دیگر قسم کا تھا جس میں ٹنڈرا کا حصہ بھی شامل ہے۔
 
سوویت اتحاد کی چوڑائی کوئی 10000 کلومیٹر یعنی 6200 میل تھی جو کہ [[کالینن گراڈ]] سے لے کر راتمانوا تک پھیلی ہوئی تھی۔ اس کی لمبائی تقریبا 5000 کلومیٹر یعنی کوئی 3100 میل تھی۔ اس کا زیادہ تر حصہ ناہموار اور بہت مشکل ہے۔ پورا امریکہ اس کے ایک حصے کے اندر سما سکتا ہے
سطر 94:
== ثقافت ==
 
سوویت اتحاد کی ثقافت یو ایس ایس آر کی 70 سالہ دور میں بہت سے مراحل سے گزری ہے۔ انقلاب کے بعد پہلے گیارہ سال تک لوگوں کو نسبتا آزادی حاصل رہی اور مصوروں نے مصوری میں بہت سی نئی روسی جدتیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ حکومت نے بہت سے مختلف رحجانات کو جو کہ سلطنت کے لئے خطرہ نہ ہوں، برداشت کیا۔ فن و ادب میں بہت سے مختلف ذہنیت کے لوگ گھسے اور انہوں نے نت نئے تجربات کئے۔ کمیونسٹ مصنفین جیسا کہ [[میکسم گورکی]] اور [[ولادیمیر ماواکوشوف]] اس دوران بہت نمایاں رہے۔ فلم، جو کہ معاشرے پر بہت زیادہ اثر چھوڑتی ہے، کو حکومت کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی اور [[سرگئی آئنسٹائن]] کا زیادہ تر کام اسی دوران تخلیق ہوا۔
 
بعد ازاں [[جوزف استالن|جوزف سٹالن]] کے دور میں، سوویت ثقافت کو حکومت کی بیان کردہ حدود کے ذریعے نافذ کیا گیا۔ ہر طرح کے اثرات کو سختی سے روکا گیا۔ بہت سے مصنفین جیل میں ڈالے گئے یا مار دیئےدیے گئے۔
 
== قیام تا سقوط==
سطر 123:
[[زمرہ:1922ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے]]
[[زمرہ:سرد جنگ کی سابقہ سیاست]]
[[زمرہ:عالمی طاقتیں]]
[[زمرہ:اقوام متحدہ کی سابقہ رکن ریاستیں]]