"ویکیپیڈیا:آٹوویکی براؤزر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 1:
{{خوم}}
 
{{Infobox software
|name = آٹو ویکی براؤزر
سطر 22 ⟵ 21:
'''آٹو ویکی براؤزر''' یا '''خودکار ویکی براؤزر''' {{دیگر نام|انگریزی=AutoWikiBrowser}} ایک نیم خودکار [[میڈیاویکی]] ایڈیٹر ہے جو [[مائیکروسافٹ ونڈوز|ونڈوز]] آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے، البتہ یہ ایڈیٹر [[ونڈوز وسٹا]] سے قبل کے ورژن پر کام نہیں کرتا۔ نیز آٹو ویکی براؤزر [[وائن]] سوفٹویئر کے ذریعہ [[لینکس]] اور [[او ایس ایکس|میک]] پر بھی چلایا جا سکتا ہے، تاہم باقاعدہ ان آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت موجود نہیں ہے۔ <br />
بسااوقات ویکیپیڈیا پر ایک ہی کام بار بار کرتے کرتے اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے اور اس میں وقت بھی خاصا صرف ہوتا ہے، مثلاً ایک ہی غلطی کو ایک ہزار صفحات پر درست کرنا ہو تو بادی النظر میں یہ کام انتہائی مشکل معلوم ہوتا ہے۔ چناں چہ ایسے ہی کاموں کے لیے اس سوفٹویئر کو تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ یہی کام انتہائی خوش اسلوبی اور بسہولت مکمل ہو جاتا ہے۔ بنیادی طور یہ ایک براؤزر ہی ہے جس میں ویکی صفحات یکے بعد دیگرے کھلتے اور محفوظ ہوتے رہتے ہیں، نیز ان میں خلاصہ ترمیم بھی درج کیا جا سکتا ہے؛ بس فرق یہ ہے کہ صفحات کھلنے اور محفوظ ہونے کا عمل خودکار ہو جاتا ہے۔<br />
فی الحال آٹو ویکی براؤزر ایک یا متعدد زمرہ جات سے فہرست صفحات، متعلقہ صفحات کی فہرست، فہرست کی ٹیکسٹ فائل، گوگل تلاش، صارف کے زیر نظر صفحات اور شراکتوں کی فہرست تیار کرتا ہے، نیز اس سوفٹویئر میں ڈیٹابیس ڈمپس کو سکین کرنے کا پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے۔ مزید اس براؤزر میں متعدد پلگ انز بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ دیگر اہم کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔<br />
اس سوفٹویئر کو مائکروسافٹ ویژول سی شارپ ایڈیشن/ویژول سٹوڈیو کے ذریعہ [[سی شارپ (پروگرامنگ زبان)|سی شارپ]] (#C) پروگرامنگ زبان میں لکھا گیا ہے۔ یہ سوفٹویئر [[آزاد مصدر]] ہے، اس کا سورس کوڈ [[گنو عمومی العوام اجازہ|جی پی ایل 2]] اجازت نامہ کے تحت دستیاب ہے۔<br />
آٹو ویکی براؤزر کے لیے {{Freenode|AutoWikiBrowser}} پر ایک آئی آر سی چینل بھی ہے۔