"تجرباتی سافٹ ویئر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
م ←‏اقسام=: ±زمرہ
سطر 1:
مصنع مشترکہ (shareware) سے مراد ، [[ویکیپیڈیا حقوق ِنسخہ|حقوق نسخہ (copyright)]] کے حامل ایسے [[مصنع لطیف|مصنعات لطیف (softwares)]] کی ہوتی ہے کہ جس کی بلا معاوضہ تقسیم کاری تو کی جاتی ہے لیکن ایسا (عموما{{دوزبر}}) تجرباتی اور [[آزمائش|آزمائشی (trial)]] بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور یا پھر انکا مقصد کاروباری لحاظ سے صارف کو راغب کرنے کے لیے یہ موقع فراھم کرنا ہو سکتا ہے کہ وہ مکمل فعال سوفٹویئر خریدنے سے قبل چاہے تو مصنع مشترکہ کی مدد سے اس کی آزمائش کر سکتا ہے۔ عام طور پر ایسے مصنعات لطیف اپنی فعالیت ، دستیابی اور یا پھر استعمال میں سہولت کی مکمل خدمات رکھنے کے بجاۓ مذکورہ بالا خصوصیات میں کسی نا کسی حد تک محدودیت کا شکار ہوتے ہیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان میں کسی حد اپنی مکمل فعالیت سے محرومی اور [[طراز (ضدابہام)|طرازی]] [[قیود]] (technical restrictions) پائی جاتی ہیں۔ مصنع مشترکہ کی اصطلاح ، مشترکہ اور [[مصنع (ضد ابہام)|مصنع یعنی ware]] کے الفاظ کا مرکب ہے اور اسے سب سے پہلے [[Bob Wallace]] نے متعارف کرایا تھا۔
 
==اقسام==
===ٹرائل ویئر===
ایک ایسا سافٹویئر ہوتا ہے، جو مخصوص وقت تک کے لیے مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ خودکار طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ اب صارف اگر چاہے تو اس کی قیمت ادا کر کے کہ متعلقہ ادارہ سے ''رمز'' (کوڈ/سیریل کی) طلب کر سکتا ہے۔ جس سے اس کا نسخہ باقاعدہ اس ادارہ کے پاس مندرج (رجسٹرڈ) ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی صارف اس سافٹویئر کو استعمال کر سکتا ہے۔