"آسٹریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 58:
'''آسٹریا''' (Austria) جسے سرکاری طور پر جمہوریہ آسٹریا بھی کہتے ہیں، برِ اعظم یورپ کے وسط میں واقع خشکی سے گھرا ہوا ایک ملک ہے۔ اس کی کل آبادی 83 لاکھ ہے۔ اس کے شمال میں جرمنی اور چیک ریپبلک، مشرق میں سلواکیا اور ہنگری، جنوب میں سلوانیا اور اٹلی جبکہ مغرب میں سوئٹزرلینڈ اور لیچٹنسٹائن کے ممالک واقع ہیں۔ آسٹریا کا کل رقبہ 83٫872 مربع کلومیٹر ہے۔ آسٹریا کی سرزمین بلند پہاڑوں پر مشتمل ہے اور یہاں ایلپس پہاڑی سلسلہ واقع ہے۔ ملک کا 32 فیصد رقبہ سطح سمندر سے 500 میٹر سے کم بلند ہے۔ اس کا بلند ترین مقام 3٫797 میٹر بلند ہے۔ آبادی کی اکثریت جرمن زبان بولتی ہے اور اسے ملک کی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ دیگر مقامی زبانوں میں کروشین، ہنگری اور سلوین ہیں۔
 
آسٹریا کی بنیادیں ہمیں رومن دور سے ملتی ہیں۔ جب 15 ق م میں سیلٹک سلطنت پر رومنوں نے قبضہ کیا تو اسے ایک صوبہ بنا دیا۔ پہلی صدی عیسوی میں یہ سارا علاقہ آج کے آسٹریا کے زیادہ تر حصوں پر مشتمل تھا۔ 788 عیسوی میں یہاں عیسائیت متعارف کرائی گئی۔ ہپسبرگ شہنشاہیت کے دوران آسٹریا کو یورپ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک شمار کیا جانے لگا۔ 18671867ء میں آسٹرین سلطنت کی جگہ آسٹریا-ہنگری نے لے لی۔
 
پہلی جنگِ عظیم کے اختتام پر 19181918ء میں آسٹرو- ہنگرین سلطنت کا زوال ہوا۔ 19191919ء میں پہلی آسٹرین جمہوریہ قائم ہوئی۔ 19381938ء میں نازی جرمنی نے اس پر قبضہ کر کے اپنے اندر شامل کر لیا۔ یہ قبضہ دوسری جنگِ عظیم کے اختتام تک یعنی 1945 تک جاری رہا جس کے بعد آسٹریا پر اتحادیوں کا قبضہ ہو گیا اور انہوں نے آسٹریا کی خود مختار جمہوری حیثیت بحال کر دی۔ اسی سال آسٹریا کی پارلیمان نے ایک اعلان جاری کیا جس کے تحت آسٹریا کو مستقل طور پر غیر جانبدار ملک قرار دے دیا گیا۔
 
آج آسٹریا پارلیمانی جمہوریہ ہے جس میں 9 وفاقی ریاستیں شامل ہیں۔ اس کا دارلحکومت اور سب سے بڑا شہر ویانا ہے جس کی آبادی 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔ آسٹریا کو دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک مانا جاتا ہے اور فی کس آمدنی 43٫723 ڈالر سالانہ ہے۔ آسٹریا میں معیارِ زندگی بہت بلند ہے اور 20102010ء میں اسے دنیا بھر میں انسانی ترقی کے اعشاریے کے مطابق 25واں درجہ دیا گیا۔ آسٹریا 1955 سے اقوامِ متحدہ کا رکن ہے۔ 19951995ء میں یہ یورپی یونین کا رکن بنا۔ 19951995ء ہی میں آسٹریا نے شینجن معاہدے پر دستخط کیے اور 19991999ء میں یورو کو اپنا لیا۔
== وجہ تسمیہ ==
جرمن زبان میں آسٹریا کو آسٹریچ کہتے ہیں۔ یہ لفظ پہلی بار 966 عیسوی میں استعمال کیا گیا۔ یہ لفظ مقامی زبان باویرین میں "مشرقی سرحدی علاقے" کو ظاہر کرتا ہے۔ لفظ آسٹریا دراصل اسی جرمن لفظ کو لاطینی بنانے سے وجود میں آیا ہے۔ یہ لفظ پہلے پہل 12ویں صدی عیسوی میں استعمال ہوا۔
سطر 71:
رومن بادشاہت کے زوال پر اس علاقے پر باویری، سلاویس اور آوارس قبائل نے حملے جاری رکھے۔ سلاویک قبائل پہاڑوں میں منتقل ہو گئے جو مشرقی اور وسطی آسٹریا میں موجود ہیں۔ 788 عیسوی میں یہاں عیسائیت متعارف کرائی گئی۔
 
14ویں اور 15ویں صدی عیسوی میں ہیسپ برگ بادشاہوں نے آسٹریا میں آس پاس کے دیگر علاقے بھی شامل کرنا شروع کر دیئے۔ 14381438ء میں نواب البرٹ پنجم آف آسٹریا کو ان کے سُسر کی جگہ بادشاہ بنا دیا گیا۔
 
بعد ازاں آسٹریا نے فرانس کے ساتھ جنگ چھیڑ دی۔ نپولن کے ہاتھوں بتدریج شکستوں کے بعد 1806 میں رومن سلطنت زوال پذیر ہو گئی۔ دو سال قبل 18041804ء میں آسٹریا کی سلطنت قائم ہوئی۔ 18141814ء میں آسٹریا اتحادیوں کے ساتھ فرانس پر حملہ آور ہوا اور نپولن کو شکست دی۔
 
18151815ء میں کانگریس آف ویانا کے بعد آسٹریا کو برِ اعظم کی چار بڑی طاقتوں میں شمار کیا جانے لگا۔ اسی سال آسٹریا کی سربراہی میں جرمنی کا الحاق ہوا۔
 
18641864ء میں آسٹریا اور پروشیا نے مل کر ڈنمارک سے جنگ کی اور اس سے بعض علاقے آزاد کرا لیے۔ تاہم انہی علاقوں کی تقسیم میں اختلاف پر 18661866ء میں آسٹریا اور پروشیا کی جنگ ہوئی۔ اس جنگ میں شکست کے بعد آسٹریا جرمنی کی کنفیڈریشن سے نکل گیا۔
 
=== 20ویں صدی ===
سراجیو کے مقام پر 19141914ء میں شہزادہ فرانز فریڈینڈ کے قتل کو آسٹریا کے سیاستدانوں اور جنرلوں نے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے شہنشاہ کو سربیا کے خلاف جنگ چھیڑنے پر مجبور کیا۔ نتیجتاً پہلی جنگِ عظیم شروع ہوئی اور آسٹریا-ہنگری کی سلطنت ختم ہو گئی۔ آسٹریا-ہنگری کے 10 لاکھ سے زیادہ فوجی اس جنگ میں مارے گئے۔
 
21 اکتوبر 19181918ء کو آسٹریا کی پارلیمان کے منتخب شدہ جرمن نمائندے ویانا میں جرمن آسٹریا کی صوبائی قومی اسمبلی کے طور پر اکٹھے ہوئے۔ 30 اکتوبر کو اسمبلی نے جرمن آسٹریا کی ریاست اور اس کی حکومت بنائی۔ شہنشاہ نے نئی حکومت کو دعوت دی کہ وہ اٹلی کے ساتھ معاہدے کے لئے فیصلہ کریں۔ تاہم حکومت نے یہ ذمہ داری شہنشاہ پر چھوڑ دی۔ 11 نومبر کو شہنشاہ نے پرانی اور نئی حکومت کے وزراء کی مدد سے اعلان کیا کہ شہنشاہ کا امورِ حکومت میں عمل دخل یکسر ختم ہو گیا ہے۔ 12 نومبر کو جرمن آسٹریا نے خود کو عوامی جمہوریہ قرار دے دیا۔
 
سینٹ جرمین کے معاہدے کے تحت 19191919ء میں وسطی یورپ کی تشکیلِ نو کی گئی۔ اس کے نتیجے میں نئی ریاستیں بنیں جبکہ پہلے سے موجود ریاستوں کی شکل بدلی گئی۔ 30 لاکھ سے زیادہ جرمنوں نے خود کو آسٹریا کی حدود سے باہر دیگر نئی ریاستوں جیسا کہ چیکو سلاویکیا، یوگوسلاویا، ہنگری اور اٹلی کی اقلتیں پایا۔ 19181918ء اور 19191919ء کے دوران آسٹریا کو جرمن آسٹریا کہا جاتا تھا۔ تاہم بعد ازاں اتحادی طاقتوں نے جرمن آسٹریا کو جرمنی کا حصہ بننے سے روکا اور اسے جمہوریہ آسٹریا بنا دیا۔
 
جنگ کے بعد افراطِ زر نے آسٹریا کی کرنسی کرون کی قیمت کو گھٹانا شروع کر دیا۔ 19221922ء کے موسمِ خزاں میں لیگ آف نیشن کی زیرِ نگرانی آسٹریا کو بین الاقوامی قرضہ ملا۔ اس قرضے کا مقصد ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانا، کرنسی کی قیمت کو استحکام دینا اور عام معاشی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔ تاہم اس قرضے کے نتیجے میں آسٹریا ایک آزاد ملک کی بجائے لیگ آف نیشن کے زیرِ انتظام چلا گیا۔ 19251925ء میں کرون کی جگہ شلنگ نے لے لی۔ 10٫000 کرون ایک شلنگ کے برابر تھے۔ بعد ازاں اس کی مستحکم حالت کی وجہ سے اسے الپائن ڈالر کہا گیا۔ 19251925ء سے 19291929ء تک معیشت نے ترقی کی لیکن پھر بلیک فرائی ڈے آ گیا۔
 
آسٹریا کی پہلی جمہوریہ 19331933ء تک چلی جس کے بعد چانسلر نے پارلیمان کو برطرف کر دیا۔ نتیجتاً اٹلی کے فاشسٹوں کی حامی حکومت بنی۔ اس وقت دو بڑی سیاسی جماعتیں کام کر رہی تھیں اور دونوں کی اپنی نیم فوجی ملیشیائیں تھیں۔ اس کے بعد خانہ جنگی شروع ہو گئی۔
 
بعد میں آسٹریا کی آزاد حیثیت ختم ہو گئی۔ آسٹریا کے یہودیوں کے خلاف قانون بنا دیا گیا جس کے تحت ان کے تمام اثاثے چھین لئے گئے۔ 13 اپریل 19451945ء میں ویانا روس کے قبضے میں چلا گیا۔
 
27 اپریل 19451945ء کو چند سیاست دانوں نے آسٹریا کی آزادی کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان کو کامیاب روسی فوج اور سٹالن کی حمایت حاصل تھی۔ اپریل کے اختتام تک مغربی اور جنوبی آسٹریا نازی جرمنی کے قبضے میں تھا۔ یکم مئی 1945 میں 19291929ء کا آئین بحال کر دیا گیا۔
 
19391939ء تا 19451945ء تک ہونے والی فوجی اموات کا اندازہ 2٫60٫000 لگایا گیا ہے۔ یہودی ہولوکاسٹ کے شکار افراد کی تعداد 65٫000 تھی۔ تقریباً 1٫40٫000 یہودی آسٹریا چھوڑ گئے تھے۔ 1992 میں آسٹریا کے چانسلر نے تسلیم کیا کہ ہزاروں آسٹریائی نازی جرمنی کے جرائم میں شریک تھے۔
 
جرمنی ہی کی طرح آسٹریا کے مختلف حصوں پر مختلف اتحادی ممالک قابض تھے۔
 
15 مئی 19551955ء کو برسوں کی گفت و شنید کے بعد آسٹریا کو آزادی مل گئی۔ 26 اکتوبر 19551955ء کو ساری غیر ملکی افواج ملکی سرزمین سے نکل گئی تھیں۔ اس کے بعد پارلیمان کے ایکٹ کے تحت ملک کو ہمیشہ کے لئے غیر جانبدار بنا دیا۔
19941994ء کے ریفرنڈم میں دو تہائی اکثریت سےفیصلہ ہوا کہ یکم جنوری 19951995ء کو آسٹریا یورپی یونین کا رکن بن گیا۔
 
== سیاست ==
آسٹریا کی پارلیمان ویانا میں ہے۔ یہ شہر ملک کا دارلحکومت اور سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ 19201920ء کے ائین کے مطابق آسٹریا وفاقی، پارلیمانی، جمہوری ریاست ہے۔ ریاستی سربراہ وفاقی صدر ہوتا ہے جسے براہ راست منتخب کیا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت کا سربراہ وفاقی چانسلر ہوتا ہے جسے صدر مقرر کرتا ہے۔ حکومت کو صدارتی حکم یا عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد ختم کیا جا سکتا ہے۔
 
آسٹریا کی پارلیمان دو چیمبروں پر مشتمل ہے۔ نینشلارٹ کی کل 183 نشستیں ہوتی ہیں اور عام طور پر ہر 5 سال بعد ان کا انتخاب ہوتا ہے۔ 20072007ء سے قانونی طور پر ووٹر کی کم سے کم عمر 16 سال مقرر کی گئی ہے۔
 
نیشنلارٹ کو مقننہ کی حیثیت حاصل ہے تاہم ایوانِ بالا جسے بنڈسریٹ کہتے ہیں، کے پاس کسی قانون کو مسترد کرنے کا کسی حد تک اختیار ہوتا ہے۔
 
قانون ساز، ایگزیکٹو کے بعد ریاستی طاقت کا تیسرا ستون عدالت ہے۔ آئینی عدالت قوانین پر بڑی حد تک اثر انداز ہو سکتی ہے یا انہیں مسترد کر سکتی ہے۔ 19951995ء کے بعد سے یورپی عدالتِ انصاف اس عدالت کے احکامات کو یورپی یونین کے قوانین کی روشنی میں بدل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا میں یورپی یونین کے انسانی حقوق کی عدالت کا فیصلہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
 
=== حالیہ تبدیلیاں ===
اکتوبر 20062006ء کے انتخابات کے بعد سوشل ڈیموکریٹ سب سے زیادہ اکثریت والی جماعت بن کر ابھری۔ پیپلز پارٹی کو 8 فیصد کم ووٹ ملے۔ سیاسی مجبوریوں کی بناء پر دونوں ہی جماعتیں دیگر چھوٹی جماعتوں سے مل کر حکومت نہ بنا سکیں۔ جنوری 20072007ء میں دونوں بڑی جماعتوں نے آپس میں اتحاد کر کے سوشل ڈیموکریٹ کے رکن کو چانسلر منتخب کر لیا۔ تاہم یہ اتحاد جون 20082008ء میں ختم ہو گیا۔ ستمبر 20082008ء کے انتخابات سے دونوں بڑی جماعتیں مزید کمزور ہوئیں تاہم دونوں نے مل کر نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ ان کے اتحاد کی بناء پر ایک بار پھر سوشل ڈیموکریٹ کا رکن چانسلر بنے۔
 
=== خارجہ تعلقات ===
19551955ء کی آسٹریا کے ریاستی معاہدے کے تحت دوسری جنگ عظیم کے بعد اتحادیوں کے قبضے کے خاتمے اور آزاد آسٹریا کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ 26 اکتوبر 19551955ء کو وفاقی اسمبلی نے آئینی شق منظور کی جس کے تحت آسٹریا نے اپنی مرضی سے خود کو مستقل بنیادوں پر غیر جانبدار قرار دے دیا۔ اسی قانون کی دوسری شق کے تحت آسٹریا مستقبل میں کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی اس کی سرزمین پر کسی دوسری ملک کا فوجی اڈہ بنایا جائے گا۔ اس وقت سے آسٹریا کی خارجہ پالیسی بناتے وقت اس کی غیر جانبدار حیثیت کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔
 
تاہم سویت یونین کے زوال کے بعد آسٹریا نے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت پر نظرِ ثانی کی ہے اور 19911991ء میں عراق پر حملے کے لئے اپنی سرزمین پر سے غیر ملکی فوجی طیاروں کو گذرنے کی اجازت دی ہے۔ 19951995ء میں بوسنیا میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لئے بھی آسٹریا نے حصہ لیا ہے۔ اس طرح غیر جانبداری کے قانون کی واحد شق جس پر ابھی تک عمل جاری ہے کے مطابق یہاں غیر ملکی فوجی اڈے نہیں بنے۔
 
=== فوج ===
آسٹریا کی مسلح افواج کی افرادی قوت کا زیادہ تر انحصار لازمی فوجی تربیت ہر پے۔ 18 سال کی عمر کے ہر صحت مند مرد پر چھ ماہ کی فوجی خدمات لازمی ہیں۔ اس کے بعد 8 سال تک انہیں ریزرو فوجی کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ 16 سال کی عمر کے ہر لڑکے اور لڑکی کو فوجی تربیت میں حصہ لینے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص لازمی فوجی تربیت نہ کرنا چاہے تو اسے اس کے بدلے نو ماہ کی دفتری خدمات سرانجام دینی ہوتی ہیں۔ 19981998ء سے رضاکار لڑکیوں کو باقاعدہ فوج میں شامل کیا جانے لگا ہے۔
 
مسلح افواج دراصل مشترکہ افواج ہیں جن میں بری فوج، ہوائی فوج، بین الاقوامی مشن اور خصوصی دستے وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ آسٹریا ہر طرف سے خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے، اس لئے اس کی بحری فوج نہیں ہے۔
 
20042004ء میں آسٹریائی افواج میں کل 45٫000 فوجی تھے جن میں نصف تعداد رضاکاروں کی تھی۔ آسٹریا اپنے کل بجٹ کا 0.9 فیصد حصہ اپنے دفاع پر خرچ کرتا ہے۔ ملکی صدر کو مسلح افواج کے علامتی سربراہ کی حیثیت ملی ہوئی ہے۔ حقیقت میں مسلح افواج کی سربراہی وزیرِ دفاع کے ذمے ہوتی ہے۔
 
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد آسٹریا اور ہنگری کی سرحد سے فوجی دستوں کو ہٹانا بہت اہم تھا۔ آسٹرین فوجی دستے سرحدی محافظوں کی معاونت کرتے تھے تاکہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کو روکا جا سکے۔ تاہم جب 20082008ء میں ہنگری نے یورپی یونین کے شینجن معاہدے پر دستخط کئے تو ہر قسم کی سرحدیں ختم کر دی گئیں۔ کچھ سیاست دانوں نے تجویز دی کہ فوجی دستے سرحدوں کی نگرانی کا کام جاری رکھیں لیکن آسٹریا کے آئین کے مطابق فوج کو محدود مقدار میں اور مخصوص حالات جیسا کہ ملکی دفاع، ہنگامی حالات میں امدادی کاروائی وغیرہ کے لئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دیگر کاموں کے لئے پولیس موجود ہے۔
 
اپنی بیان کردہ غیر جانبدارانہ حیثیت کے اندر رہتے ہوئے آسٹریا نے اقوامِ متحدہ کے بے شمار قیام امن کے مشنوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس وقت بھی بوسنیا، کوسوو اور گولان کی پہاڑیوں میں آسٹریا کے فوجی دستے قیامِ امن کے لئے موجود ہیں۔
سطر 141:
 
== معیشت ==
آسٹریا کو فی کس آمدنی کے اعتبار سے دنیا کا 12واں امیر ترین ملک مانا جاتا ہے۔ یہاں معیارِ زندگی بہت بلند ہے۔ 19801980ء کی دہائی تک آسٹریا کی زیادہ تر بڑی صنعتیں قومیا لی گئی تھیں تاہم آج کل ان کی دوبارہ نجکاری کی جا رہی ہے۔ یہاں مزدور تحاریک بالخصوص زوروں پر ہیں۔ صنعتوں کے بعد ملکی معیشت کا اہم ترین ستون سیاحت ہے۔
 
تاریخی اعتبار سے آسٹریا کے تجارتی روابط جرمنی کے ساتھ بہت گہرے ہیں۔ اسی وجہ سے جرمن معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر آسٹریا پر بہت گہرا ہوتا ہے۔ تاہم یورپی یونین کا رکن بننے کے بعد آسٹریا کے تجارتی روابط دیگر یورپی ریاستوں سے بڑھے ہیں اور جرمنی پر انحصار کم ہوا ہے۔ مزید براں یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھی ہے۔ موجودہ برسوں میں جی ڈی پی کی شرح بڑھی ہے۔ 16 نومبر 20102010ء میں آسٹریا نے یونان کو دیئے جانے والے قرضے کی قسط روکنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ بقول آسٹریا، یونان نے ٹیکس کی وصولی کے وعدے پورے نہیں کیے۔
 
=== کرنسی ===
یکم جنوری 19991999ء سے آسٹریا میں یورو کو اپنایا گیا ہے اور یکم جنوری 20022002ء سے یہاں یورو کے سکے اور کاغذی نوٹ رائج ہیں۔ عام طور پر جب یورو کے سکے بنائے جاتے ہیں تو وہی سال ان پر لکھا جاتا ہے تاہم آسٹریا میں یورو کے سکے 19991999ء میں بننے لگے اور 20022002ء میں ان کو استعمال میں لایا گیا اور سکوں پر 20022002ء ہی درج تھا۔ آٹھ مختلف سکوں کے لئے الگ الگ نمونے تیار کیے گئے ہیں۔
 
یورو سے قبل آسٹریا میں شلنگ رائج تھا۔
 
=== توانائی ===
1972 میں آسٹریا میں پہلی بار ایٹمی توانائی کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ کی تعمیر شروع ہوئی۔ تاہم بعد ازاں 19781978ء میں ایک نئے قانون کی رو سے آسٹریا میں ایٹمی توانائی سے بجلی کے حصول کو روک دیا گیا۔
 
اس وقت نصف سے زیادہ توانائی آبی ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔ قابلِ تجدید ذرائع جیسا کہ ہوا، شمسی اور حیاتیاتی ذرائع سے چلنے والے پاور پلانٹ دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔ قابلِ تجدید ذرائع سے کل 62.89 فیصد توانائی پیدا ہوتی ہے جبکہ باقی ضروریات تیل اور گیس سے چلنے والے پلانٹ پورا کرتے ہیں۔
سطر 187:
طلباء کے لئے ایک جماعت میں ایک سے زیادہ سال گذارنا عجیب بات نہیں۔ دو سال کی تعلیم کے بعد انہیں کسی ایک تعلیمی دھارے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ایک دھارے میں فنونِ لطیفہ جبکہ دوسرے میں سائنس پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔
 
ثانوی سکول پاس کرنے والے ہر طالبعلم کے لئے یونیورسٹی کھلی ہوتی ہے۔ 20012001ء سے لازمی فیس کا قانون لاگو ہوا ہے جس کے مطابق ہر تعلیمی سال کے لئے 363.36 یورو فی طالبعلم ادا کرنے ہوتے ہیں۔ تاہم یورپی یونین کے طلباء اس سے مستثنٰی ہیں۔
 
== فہرست متعلقہ مضامین آسٹریا ==