"بیلنسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 33:
 
==حالاتِ زندگی==
بیلنسکی [[11 جون]] [[1811ء]] کو [[سی بورگ]]، [[گرینڈ ڈچی آف فن لینڈ]]، [[روسی سلطنت]] میں پیدا ہوئے<ref>[http://www.britannica.com/biography/Vissarion-Grigoryevich-Belinsky ویسارین گریگورےوچ بیلنسکی، دائرۃالمعارف آن لائن]</ref>۔ وہ ایک دیہی ڈاکٹر کا غیر معمولی ذہین اور بے قرار بیٹا تھا جو پہلے سال کے امتحان میں شریک نہ ہو نے کے سبب ماسکو یونیورسٹی سے [[1832ء]] میں نکال دیا گیا تھا۔ اسی عمر میں کمیرے کسانوں کی حمایت میں پُر جوش ڈرامے لکھنے کی وجہ سے اس کی طالب علمانہ شہرت ذمہ داروں کو کھٹکنے لگی تھی۔<ref>جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 132</ref>
 
==تخلیقی دور==
"دی ٹیلیسکوپ" (The Telescope) نیم ادبی رسالے کی ادارت میں شریک ہو کر وہ صاحبِ نظر تنقید نگارشمار ہونے لگے۔یہ رسالہ حکماً بند ہوا تو بیلنسکی نے "ماسکو مشاہد" (Moscow Watcher) رسالہ نکالا۔ تین سال بعد وہ بھی ضبط ہواتو "وطن کے روزنامچے" (Notes of the Fatherland) میں اس کے تنقیدی نوٹ چھپنے لگے۔ نراجی انقلابی یا کونن کی خفیہ سرگرمیوں سے بھی بیلنسکی کا تعلق رہا اور رفتہ رفتہ پائے تخت میں نوجوان دانشوروں کا ایک حلقہ اس کے گرد تیار ہوگیا جس میں اول [[نکولائی گوگول|گوگول]] اور پھر [[دوستوفسکی]] شامل تھے۔<ref>جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 132</ref>
 
مدقوق بیلنسکی نے کم عمری میں ہی کئی اہلِ قلم کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔کی جن میں مشہور روسی شاعر نیکراسوف بھی شامل ہیں۔ اس کے تنقیدی مضامین [[روسی زبان|روسی]] اور [[انگریزی زبان|انگریزی]] میں دو جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ بیلنسکی کے خیالات ، خطوط اور تنقیدی نوٹ [[روس]] کے ابھرتے ہوئے ذی علم حلقے میں فیصلہ کن سمجھے جاتے ہیں۔ [[سوویت اتحاد|سوویت دور]] میں بھی بیلنسکی کا نام علم و ادب کی راہ پر سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے۔<ref>جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 132</ref>
 
==وفات==