"شعلہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 14:
 
اگر مائع آکسیجن میں لکڑی یا کوئلے کا ایک ٹکڑا ڈال دیا جائے تو بے انتہا ٹھنڈک کے باوجود بھی اس میں خودبخود آگ لگ جاتی ہے۔
 
ہوا میں موجود نائٹروجن عام طور پر نہیں جلتی مگر [[لیتھیئم]] جیسی بہت زیادہ [[دھاتوں کی عمل پذیری|عاملیت]] رکھنے والی دھات کو آکسیجن کی مکمل عدم موجودگی میں بھی جلا سکتی ہے۔ اگر نائٹروجن میں جلنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہوتی تو پوری دنیا میں آگ لگ جاتی۔
 
[[میگنیشیئم]] کا تار [[کاربن ڈائی آکسائیڈ]] کے سلنڈر میں نہیں جلایا جا سکتا۔ مگر اگر میگنیشیئم کے تار کو باہر جلا کر پھر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سلنڈر میں ڈال دیا جائے تو یہ بظاہر آکسیجن کی عدم موجودگی میں بھی جلتا نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میگنیشیئم کے جلتے ہوئے تار سے اتنی زیادہ حرارت نکلتی ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مالیکیول ٹوٹ جاتا ہے اور اپنی آکسیجن اور کاربن خارج کر دیتا ہے۔ اسی آکسیجن کو استعمال کر کے میگنیشیئم جلتا رہتا ہے، جبکہ کاربن سلنڈر کی اندرونی سطح پر کالک بن کر جم جاتا ہے۔