"کامکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,283 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
م
ابتدایے میں معمولی اضافہ
م (بیانئے ← بیانیے)
م (ابتدایے میں معمولی اضافہ)
'''کامکس''' ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: comics) داستان گوئی کا ایک ایسا وسیلہ ہے جس میں صفحات پر سلسلہ وار یا مُتاخر تصاویر کے ذریعے خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اکثر اوقات اِن تصاویر کے ساتھ ساتھ تحریری بیانیوں اور دیگر بصری آلات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ کامکس اپنی بنیادی شکل میں دیگر تصاویر کا پہلو با پہلو مجموعہ ہوتے ہیں۔ اِن میں استعمال ہونے والے تحریری آلات میں [[سپیچ ببل]]، [[تعارفی الفاظ]] اور [[بیانیہ|بیانیے]] شامل ہوتے ہیں۔ کامکس میں اکثر کارٹون اور تصویری خاکوں کا استعمال لیا جاتا ہے لیکن [[فومیٹی|فُومیٹی]] کامکس کی ایک ایسی قسم ہے جس میں [[عکسہ|فوٹو گرافس]] کو تصویروں کی مانند استعمال کیا جاتا ہے۔
 
[[تاریخ کامکس|کامکس کی تاریخ]] تھوڑی پیچیدہ ہے؛ اِن کو مُختلف مُمالک اور ثقافتوں میں مُختلف طور سے پذیرائی ملی۔ کُچھ ماہرین کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ [[لاسکو غارنگاری|لاسکو کی غارنگاری]] بھی کامکس کی ہی ایک قدیم قسم ہے۔{{حوالہ|نام=لاسکو_غارنگاری|ربط=http://www.comic-art.com/history/history0.htm|مصنف=نامعلوم|عنوان=آرٹ میں مُتاخر تصاویر: لاسکو غارنگاری سے سپائیڈر مین تک|ناشر=کامک آرٹ|تاریخ=1992ء|تاریخ اخذ=5 نومبر 2015ء}} [[لاسکو]] کے غاروں میں نقاشی اِن کو بنانے والے قدیم انسانوں کے شکاری کارناموں کا ایک بیانیہ ہے چُنانچہ یہ ایک طرح سے کامک کی مانند ہی ہے کیونکہ کامکس بھی کسی واقعے کے تصویری بیانیے ہی ہوتے ہیں۔ [[بیسویں صدی|20ویں صدی]] میں کامکس کو دیگر مغربی مُمالک جیسے [[امریکہ]] اور [[یورپ]] (خصوصاً [[فرانس]] اور [[بلجیم]]) اور مشرقی مُمالک جیسے [[جاپان]] وغیرہ میں پذیرائی ملی۔
 
اگر کامکس کی جدید شکل کی تاریخ پر توجہ مرکوز کریں تو یوروپی کامکس کی بنیاد [[روڈولف ٹاپفر|رُوڈولف ٹاپفر]] نے اپنے 1830ء کی دہائی کے کارٹون اسٹرِپ سے رکھی۔ البتہ، کامکس کے اِس وسیلے کو 1930ء کی دہائی میں جا کر ہی خوب پذیرائی ملی جب [[دی ایڈونچرز آف ٹنٹن|دی ایڈونچرز آف ٹِنٹِن]] شایع ہوا۔ جبکہ اگر امریکی کامکس کی بات کی جائے تو وہ عوامی [[ذرائع ابلاغ]] کا حصّہ کہیں 20ویں صدی کے ابتدائی مراحل میں آ کر بنے؛ 1930ء کی دہائی میں رسالہ نُما کامک بکس شایع ہونے لگیں اور [[سوپر مین]] کے کردار پر مبنی پہلا سوپر ہیرو کامک 1938ء میں شایع ہوا۔ یہ تو کُچھ نہیں؛ جاپانی کامکس (جنہیں [[مانگا]] بھی کہا جاتا ہے)، اپنی تاریخ [[بارہویں صدی|12ویں صدی]] قبل تک پیش کرتے ہیں۔ البتہ امریکی کامکس کی طرح، مانگا بھی 20ویں صدی میں ہی جا کر مقبول ٹھہرے۔
 
==تاریخ==
1,262

ترامیم