1,262
ترامیم
م (←قدیم تصویری بیانیے: مرقع بایوئی) |
م (معمولی ترمیم) |
||
[[تاریخ کامکس|کامکس کی تاریخ]] تھوڑی پیچیدہ ہے؛ اِن کو مُختلف مُمالک اور ثقافتوں میں مُختلف طور سے پذیرائی ملی۔ کُچھ ماہرین کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ [[لاسکو غارنگاری|لاسکو کی غارنگاری]] بھی کامکس کی ہی ایک قدیم قسم ہے۔{{حوالہ|نام=لاسکو_غارنگاری|ربط=http://www.comic-art.com/history/history0.htm|مصنف=نامعلوم|عنوان=آرٹ میں مُتاخر تصاویر: لاسکو غارنگاری سے سپائیڈر مین تک|ناشر=کامک آرٹ|تاریخ=1992ء|تاریخ اخذ=5 نومبر 2015ء}} [[لاسکو]] کے غاروں میں نقاشی اِن کو بنانے والے قدیم انسانوں کے شکاری کارناموں کا ایک بیانیہ ہے چُنانچہ یہ ایک طرح سے کامک کی مانند ہی ہے کیونکہ کامکس بھی کسی واقعے کے تصویری بیانیے ہی ہوتے ہیں۔ [[بیسویں صدی|20ویں صدی]] میں کامکس کو دیگر مغربی مُمالک جیسے [[امریکہ]] اور [[یورپ]] (خصوصاً [[فرانس]] اور [[بلجیم]]) اور مشرقی مُمالک جیسے [[جاپان]] وغیرہ میں پذیرائی ملی۔
اگر کامکس کی جدید شکل کی تاریخ پر توجہ مرکوز کریں تو یوروپی کامکس کی بنیاد [[روڈولف ٹاپفر|رُوڈولف ٹاپفر]] نے اپنے [[1830ء کی دہائی]] کے کارٹون اسٹرِپ سے رکھی۔ البتہ، کامکس کے اِس وسیلے کو [[1930ء کی دہائی]] میں جا کر ہی خوب پذیرائی ملی جب [[دی ایڈونچرز آف ٹنٹن|دی ایڈونچرز آف ٹِنٹِن]] شایع ہوا۔ جبکہ اگر امریکی کامکس کی بات کی جائے تو وہ عوامی [[ذرائع ابلاغ]] کا حصّہ کہیں 20ویں صدی کے ابتدائی مراحل میں آ کر
انگریزی زبان میں کامکس دراصل مزاحیہ تصویری خاکوں کو کہا جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اِس لفظ کا استعمال سنجیدہ تصویری بیانیوں کیلئے بھی کیا جانے لگا ہے۔ ابتدائی طور پر لوگ کامکس کو ایک سنجیدہ فن نہیں سمجھتے تھے لیکن 20ویں صدی میں کامکس مقبولیت اختیار کرتے چلے گئے اور لوگوں نے اِنہیں خوب سراہا۔
==تاریخ==
===پرنٹنگ پریس اور کارٹون===
[[پرنٹنگ پریس]] کی ایجاد کے بعد لِکھی جانے والی تحریروں میں درج حروف کی چھپائی آسان ہو گئی، البتہ تصویروں کی چھپائی میں کُچھ خاصا فرق نہ آیا۔ چنانچہ مصور
==کامکس میں تصاویر==
[[سوپر ہیرو کامکس]] کامک بکس کی ایک ایسی قسم ہے جو کہ امریکہ میں [[1930ء]] تا [[1940ء]] کی دہایوں میں متعارف کرائے گئے۔ چنانچہ، [[1960ء]] کی دہائی سے یہ کامکس کی مقبول ترین اور غالب قسم بن کر اُبھری۔ یہ تو نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ کامکس [[سوپر ہیرو]] اور اِن کی تصوراتی کائنات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ سوپر ہیرو ایک ایسے کردار کو کہا جاتا ہے جس کو ماورائے انسانی طاقتیں حاصل ہوں، مثلاً اُڑنے کی سکت، آگ یا برف پر قابو، یا دیو پیکر پٹّھے، وغیرہ۔ سوپر ہیرو کی مشہور مثالوں میں [[سوپر مین]]، [[سپائیڈر مین]] اور [[ایکس مین]] جیسے کردار شامل ہیں۔
سوپر ہیرو کامکس کا آغاز [[1938ء]] میں تب ہوا جب سوپر مین کے کردار کو [[ایکشن کامکس]] کے پہلے شمارے میں متعارف کرایا گیا۔
===جاپانی کامکس===
[[جاپان]] کے کامکس کو 'مانگا' کہا جاتا ہے، اور ان کے یگانہ اور امتیازی طرز کے سبب، وہ عالم بھر میں اسی نام سے معروف ہیں۔ مغرب کے بر عکس، جاپان میں کچھ عرصے سے تمام عمر کے لوگوں کے لیے کامکس شائع کیے گئے ہیں۔ ان کے مختلف زمرے ہیں، مثلاً 'شونین' (shōnen) - لڑکے، 'شوجو' (shōjo) - لڑکیاں، اور 'سینین' (seinen) - مرد۔ جاپان میں فحش کامکس بھی ایک حد تک مقبول ہیں، جن کو 'ہینتائی' (hentai) بولا جاتا ہے۔
|
ترامیم