"ویکیپیڈیا:آٹوویکی براؤزر/خودکار تخلیق مضامین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 3:
چناں چہ مضامین و صفحات کی اسی دوسری قسم پر مضامین خودکار طریقہ سے بنائے جاتے ہیں۔ خودکار طریقہ سے مضامین بنانے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ایک معروف ذریعہ آٹو ویکی براؤزر ہے، ذیل میں آٹو ویکی براؤزر سے مضامین تحریر کرنے کا سادہ اور سہل ترین طریقہ درج ہے۔
 
== آغاز و ڈاؤنلوڈ ==
خودکار طور پر مضامین تحریر کرنے کے لیے آٹو ویکی براؤزر میں ایک پلگ ان انسٹال کرنا ہوتا ہے، اس پلگ ان کا نام CSVLoader ہے۔ اگر آپ کی مشین پر آٹو ویکی براؤزر کھلا ہو تو بند کر دیں اور اس کے بعد [https://drive.google.com/file/d/0B6pxqIu18Uu-dElBMktpQ0pud1k/edit?usp=sharing یہاں سے اس پلگ ان کو ڈاؤنلوڈ] کرلیں۔ ڈاؤنلوڈ ہو جانے کے بعد آپ کو یہ ایک .zip فائل نظر آئے گی، اسے ایکسٹریکٹ کریں تو اس میں ایک فولڈر ہوگا، اس فولڈر میں ایک فائل جس کا نام CSVLoader.dll ہوگا اس کو کاپی کر کے آٹو ویکی براؤزر کے فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔
 
سطر 98:
 
اس کے بعد اس ٹیکسٹ فائل کو کوئی نام دے کر '''UTF-8 میں محفوظ کریں ورنہ اردو حروف علامتوں کی شکل میں ظاہر ہونے لگے گی۔'''
 
== در آٹو ویکی براؤزر ==
ٹیکسٹ فائل تیار ہو جانے کے بعد آٹو ویکی براؤزر کھولیں اور اپنے ویکی کھاتہ کے ذریعہ اردو ویکی پر لاگ ان ہوں۔ جیسے ہی اردو ویکیپیڈیا پر لاگ ان ہونگے تو [[وپ:خوب|خوب]] کا انٹرفیس لیفٹ ٹو رائٹ کے بجائے رائٹ ٹو لیفٹ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اوپر موجود مینیوز میں ایک کا نام plugins نظر آئے گا، اس پر کرسر لے جائیں۔ اگر یہاں CSV loader کا آپشن نہ دکھے تو load پر کلک کریں اور جو دریچہ کھلے اس میں مذکورہ پلگ ان کی ڈی ایل ایل فائل کو منتخب کر لیں اور یوں یہ پلگ ان فعال ہو جائے گا۔
 
پھر دوبارہ Plugins پر کرسر لے جائیں تو CSVLoader کا آپشن نظر آجائے گا۔ اس پر کلک کریں تو ایک خانہ کھلے گا جس میں اس ٹیکسٹ فائل کا پاتھ درج کرنا ہوگا جو ہم نے اوپر مضامین بنانے کے لیے تیار کی ہے، اس ٹیکسٹ فائل کو منتخب کرتے ہی ایک نیا دریچہ کھل کر سامنے آئے گا۔