"دولت موحدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م تحسینی تبدیلی using AWB
م ←‏ابن تومرت: clean up, replaced: ← using AWB
سطر 11:
محمد ابن تومرت بہت بڑے عالم دین تھے ۔ وہ عہد [[سلجوقی]] کے مشہور عالم [[امام غزالی]] کے شاگرد تھے اور انہی کی تحریک پر انہوں نے مغرب (یعنی مراکش) میں اپنی اصلاحی تحریک شروع کی۔
 
اس تحریک کا مقصد سماجی و اخلاقی اصلاح تھا۔ وہ جہاں کہیں شریعت کے خلاف کوئی حرکت دیکھتے تو اس پر ٹوکتے۔ انہوں نے مسلمانوں میں پھیلنے والی شراب نوشی اور بے پردگی سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور جدوجہد شروع کی۔
 
ان کی ہر دلعزیزی اور مقبولیت دیکھ کر [[مرابطین]] کی حکومت کو خطرہ پیدا ہوا اور ان کو مراکش سے جلا وطن کردیا۔ وہ دوسرے شہر [[اغمات]] آگئے لیکن یہاں سے بھی انہیں جلا وطن کردیا گیا۔ اب وہ اپنے وطن [[ہرغہ]] چلے گئے جو کوہ اطلس میں واقع تھا۔ یہاں کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں ان کی دعوت کی دعوت قبول کی۔ انہوں نے فوجی تربیت بھی حاصل کی اور مذہبی تعلیم بھی۔ اب مرابطین کی فوج یہاں بھی آگئی اور بستی کا محاصرہ کرلیا لیکن اب ابن تومرت کے ساتھی، جن کو موحدین کہا جاتا ہے، مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے تھے اس لئے بڑی سخت لڑائی ہوئی اور سرکاری فوج کو شکست ہوئی۔