"بحیرہ ارال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م تحسینی تبدیلی using AWB
م ←‏تاریخ: clean up, replaced: ← using AWB
سطر 9:
[[ولادیمیر لینن]] اور [[بالشویک|بالشویکوں]] کی حکومت کے دوران [[1918ء]] میں فیصلہ کیا گیا کہ آمو دریا اور سیر دریا، جو بحیرہ ارال کی زندگی کا سبب ہیں، کو صحراؤں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ [[چاول]]، [[تربوز]]، [[اناج]] اور خصوصا{{دوزبر}} [[کپاس]] کی کاشت کو بڑھایا جاسکے۔
 
فیصلے کے مطابق [[1930ء]] کی دہائی میں وسیع پیمانے پر نہروں کی تعمیر کا آغاز کیا گیا لیکن بیشتر نہروں کی تعمیر انتہائی ناقص طریقے سے کی گئی جس سے بڑے پیمانے پر پانی کا ضیاع ہوا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ [[قراقم نہر]]، جو وسط ایشیا کی سب سے بڑی نہر ہے، کا 70 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے۔
 
1960ء تک 20 سے 50 مکعب کلو میٹر پانی بحیرہ ارال میں گرنے کے بجائے زمینوں کو سیراب کرنے لگا۔ جس کی وجہ سے یہ عظیم جھیل تیزی سے سکڑنا شروع ہو گئی۔ اس تیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ [[1961ء]] سے [[1970ء]] تک صرف 10 سال کے عرصے میں جھیل کی سطح آب میں 20 سینٹی میٹر سالانہ کے حساب سے کمی ہونے لگی، 1970ء کی دہائی میں اس میں مزید اضافہ ہوا اور سالانہ 50 سینٹی میٹر کمی ہونے لگی۔ [[1980ء]] کی دہائی میں سطح آب کے گرنے میں مزید تیزی واقع ہوئی اور اب 80 سے 90 سینٹی میٹر سالانہ کے حساب سے پانی کی سطح گرنے لگی۔ لیکن اس کے باوجود دونوں مذکورہ بالا دریاؤں کے پانی کے استعمال میں کمی نہ کی گئی بلکہ 1960ء سے 1980ء تک ان دریاؤں کے پانی کے استعمال میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اس عرصے میں کپاس کی کاشت بھی دوگنی ہو گئی۔