"دار الحکومت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
'''دار الحکومت''' (انگریزی: capital city) ایسا شہر یا علاقہ جہاں سے کسی ملک کا نظام چلایا جاتا ہے یا جہاں قومی و سرکاری ادارے اور دفاتر موجود ہوں دار الحکومت کہلاتا ہے۔
 
==نام==
سطر 5:
 
== اقسام ==
خاص طور پر دار الحکومت سے مراد ملکی یا قومی دار الحکومت مراد لیا جاتا ہے۔ لیکن عام طور پر اس کے علاوہ بھی دار الحکومت ہوسکتے ہیں جیسے ضلعی دار الحکومت، تحصیلی دار الحکومت اور دیگر اقسام بھی ہوسکتی ہیں۔
 
==مختلف ممالک اور ان کے دار الحکومت==
سطر 26:
==تفصیل==
 
سیاسی اعتبار سے دار الحکومت، [[حکومت]] سے متعلقہ مخصوص [[شہر]] یا [[قصبہ]] ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں دار الحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں [[حکومتی دفاتر]]، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گئے اور وہی دار الحکومت قرار پائے مثلاً [[لندن]] یا [[ماسکو]]۔
 
دار الحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتظامی قابلیت رکھتے ہیں مثلاً [[وکیل]]، [[صحافی]]، سماجی محققین وغیرہ۔ دار الحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دار الحکومت جیسے بڑے شہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں، اور دار الحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جسکی مثال [[برازیل]] کی ہے [[جہاں ریو ڈی جینیرو]] میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے [[براسیلیا]] کو دار الحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات [[جنوبی کوریا]] کی حکومت بھی کر چکی ہے جو [[سیول]] کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر [[یونگی گونگجو]] کو دار الحکومت بنانا چاہتی ہے۔