"موبائل فون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏تاریخ: clean up, replaced: تقریبا ← تقریباً using AWB
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
'''موبائل فون''' (mobile) کو سیل فون (cell phone) بھی کہا جاتا ہے اور یہ جدید [[طرزیات]] کی مدد سے تیار کی جانے والی ایک ایسی [[برق|برقی]] [[اختراع]] ([electronic device) ہوتی ہے کہ جسکے ذریعے [[ٹیلی فون]] (telephone) کا استعمال آزادانہ اور دوران حرکت و سفر کسی بھی جگہ بلا کسی قابل دید رابطے (یعنی تار وغیرہ کے بغیر) کیا جاسکتا ہے۔ آج کل جو جدید موبائل فون تیار کیے جارہے ہیں ان میں نا صرف یہ کہ موبائل فون اور [[انٹرنیٹ]] سے روابط ([[برقی ڈاک|برقی خط]] اور پاکٹ سوئچنگ وغیرہ کی سہولیات میسر ہیں بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ان میں تصاویر بھیجنے اور موصول کرنے کیلیے کثیرالوسیط پیغامی خدمت، [[کیمرا]] اور [[ویڈیو]] بنانے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔
== تاریخ ==
تاریخی لحاظ سے 1908ء میں میں امریکہ میں درج کرایا جانے والا ایک ایسا پیٹنٹ ملتا ہے کہ جو لاسلکی موبائل فون کے کے لیے 887357 کے عدد کے تحت موجود ہے {{ر}}<ref>[http://en.wikipedia.org/wiki/Mobile_phone#History انگریزی ویکیپیڈیا پر تاریخ کا قطعہ]</ref> {{ڑ}} ، اسے [[کنتاکی]] کے [[Nathan Stubblefield]] نے حاصل کیا تھا ، یہ دراصل ایک قسم کی [[تحریض|تحریضی (induction)]] اختراع تھی نا کہ [[اشعاع|اشعاعی (radiation)]] ، اسی وجہ سے اسے [[ریڈیو]] کی پہلی ایجاد نہیں سمجھا جاتا {{ر}}<ref>[http://wgbush.com/splncs/splncs15.pdf اسپیلیونکس اکتوبر 1990] پی ڈی ایف ملف</ref>{{ڑ}} ۔ [[1947ء]] میں [[مختبر بیل|بیل تجربہ گاہ]] کے [[مہندس|مہندسین (engineers)]] نے [[اے ٹی اینڈ ٹی]] پر موبائل (mobiles) کے لیے cellsمتعارف کروائے جنہیں بیل تجربہ گاہ ہی نے 1960ء میں مزید ترقی دی۔