"اُشنان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ:حذف بین الویکی موجود در ویکی ڈیٹا: 12 بین الویکی
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
اشنان (potash) اصل میں ایک [[کیمیاء|کیمیائی]] [[کیمیائی مرکب|مرکب]] ، [[اُشنانیم فحمیت|اشنانیم فحمیت (potassium carbonate)]] اور ایسے معدنی [[نمک|نمکیات]] کا نام ہے جن میں بنیادی [[کیمیائی عنصر|عنصر]] [[اُشنانصر|اُشنانیم (potassium)]] شامل ہوتا ہے۔ انگریزی [[لفظ]] potash اپنی اصل میں pot اور ash سے مل کر بنا ہے کیونکہ قدیم زمانوں میں اسے [[لکڑی]] کی [[راکھ]] کو [[پانی]] میں بھگو کر حاصل کیا جاتا تھا اور چونکہ یہ راکھ (ash) بھگونے کا عمل ایک [[برتن]] (pot) میں کیا جاتا تھا اسی لیئے اس کا نام pot+ash اختیار کر لیا گیا۔ اشنان کا لفظ یہاں الف پر پیش کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے اور اپنی اساس میں [[اردو]] کے دیگر بے شمار الفاظ کی طرح [[عربی زبان|عربی]] سے ماخوذ ہے جبکہ [[اعراب]] کے بغیر انہی [[ابجدیہ]] کی ترتیب سے ایک اور لفظ بھی اردو میں مستعمل ہے جو کہ [[غسل]] کے معنوں میں آتا ہے اور الف پر زبر کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے یہ غسل کے معنوں کا لفظ اپنی اساس میں [[سنسکرت]]ی ہے جس کی کیمیائی اشنان سے تفریق پیش کو تلفظ میں ادا کر کے لازم آتی ہے۔
{{Commonscat|Potash}}