"اسلامی جمہوری اتحاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
clean up, replaced: ← using AWB
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م (clean up, replaced: ← using AWB)
اسلامی جمہوری اتحاد 9 جماعتوں پر مشتمل تھا، جن میں بڑی جماعتیں [[پاکستان مسلم لیگ]]، [[نیشنل پیپلز پارٹی]]، [[جماعت اسلامی پاکستان|جماعت اسلامی]] اور [[جمعیت علمائے اسلام]] تھیں تاہم اس میں [[نواز شریف]] کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ کو بہت زیادہ اکثریت حاصل تھی اور انتخابات میں ملک بھر سے کھڑے کیے گئے امیدواروں میں سے 80 فیصد کا تعلق اسی جماعت سے تھا۔ پاکستان کے خفیہ ادارے [[انٹر سروسز انٹیلی جینس]] (آئی ایس ایس آئی) کے اُس وقت کے سربراہ [[حمید گل]] نے [[اگست]] [[2009ء]] میں انکشاف یا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تاکہ دائیں بازو کی قوتوں کو ایک مرکز پر جمع کیا جائے۔ <ref>{{حوالہ خبر | عنوان = حمید گل نے آئی جے آئی کی تشکیل کا اعتراف کر لیا | ربط = http://www.thenews.com.pk/top_story_detail.asp?Id=24196 | اخبار = [[روزنامہ جنگ]] | تاریخ = 30 اگست 2009ء}}</ref>
 
اس اتحاد کے سربراہ [[غلام مصطفی جتوئی|غلام مصطفیٰ جتوئی]] تھے جبکہ سب سے اہم رہنما میاں نواز شریف تھے جو ضیاء الحق کے دور میں صوبہ [[وزیر اعلیٰ پنجاب|پنجاب کے وزیر اعلیٰ]] بنے اور یوں ایک صنعت کار سے اہم سیاست دان کے طور پر منظر عام پر آئے۔
 
[[پاکستان کے عام انتخابات 1988ء|عام انتخابات]] میں اسلامی جمہوری اتحاد نے صرف 53 نشستیں حاصل کیں جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 93 نشستیں سمیٹیں۔ اتحاد نے بیشتر نشستیں صوبہ [[پنجاب]] سے جیتیں اور یوں میاں نواز شریف پیپلز پارٹی سے باہر اہم ترین رہنما کی حیثیت سے ابھرے۔ صوبہ پنجاب میں اکثریت کے بل بوتے پر وہ [[دسمبر]] [[1988ء]] صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب بنے۔
86,585

ترامیم