"چورہ شریف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (4) using AWB
سطر 1:
سر زمینِ اولیاء '''چورہ شریف''' یا چورا شریف
یہ مقدس بستی جو[[راولپنڈی]] سے [[کوہاٹ]] کی طرف 100کلو میٹر کوہاٹ سے 70کلومیٹر اور اٹک سے 50 کلو میٹر ہے ریلوے اسٹیشن چورہ شریف سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فا صلے پر اولیا ء کا یہ مسکن زائیرین کے لئے تسکین قلب و نظر کا سامان مہیاء کر رہا ہے۔یہ [[تحصیل جنڈ]] [[ضلع اٹک]] کا مشہور و معروف قصبہ ہے
با نئ چورہ شریف
سرزمین ِ چو ُرہ شریف کو اپنے قدوم ِ میمنت سے فیضیاب فرما نے والے پہلے بزرگ قطب العالمین ،شمس العارفین، قدوۃالکاملین، غوثِ دوراں، خواجہء خواجگاں خواجہ سید نور محمد چوراہی المعروف باواجی صاحب رحمۃاﷲعلیہ ہیں۔اپنے وطن اور علا قے سے ہجرت کر کے یہا ں قیام فرما ہونے کا حکم ملا تھا چنانچہ آپ نے اپنے ایک مخلص مرید میا ں فقیر محمد (جو اس مقام سے ایک میل کے فاصلے پر سکونت پزیر تھے) کو بذریعہ خواب ایک مخصو ص جگہ کی نشاندہی فرما ئی اور وہاں ایک مسجد کی بنیاد رکھنے کا حکم دیا اور اپنے روضئہ اقدس اور اولاد امجاد کی قبروں کے لئے علیحدہ علیحدہ جگہ دکھا ئی۔یہ پیشین گوئی آپ نے یہا ں تشریف لانے سے گیا رہ برس پیشتر فرمائی تھی جبکہ آپ تیز ئی شریف علا قہ تیراہ میں ہی قیام فرما تھے۔ چنانچہ آپ نے یہا ں اپنے وصال سے صرف ڈیڑھ سال پہلے تشریف لا کر اس مردم خیز مٹی کو بخارہ اور سرہند کے محبت آمیز پانی سے گوندھ کر جلوہ ہائے فقرومستی کا معمورہ او رتابش ہائے حسن ِ ازلی کا چو ُرہ بنا دیا۔<ref>http://www.churasharif.com</ref>
شمالی پنجاب کی اس درگاہ مقدسہ نے نقشبندی فیض کو اس طرح تقسیم کیا کہ چورہ شریف اکنافِ عالم میں معروف ہوگیا۔ یہاں سے جلیل القدر اور ممتاز مشائخ طریقت نے تربیت حاصل کی اور نقشبندی فیض کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ ان فیض یافتہ مشائخ نے اپنے اپنے علاقوں میں نقشبندیت کے مراکز قائم کئے اور باواجی فقیر محمد کے نقشِ قدم پر جل کر طریقت کی روشنی پھیلانے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔ چورا شریف شمالی پنچاب کا ایک دور افتادہ چھوٹا سا گاوں ہے جو سنگلاخ چٹانوں اور بارانی علاقے میں واقع ہے مگر فضیلت اور برکاتِ الٰہیہ کا مرکز ہے۔نقشبندیوں کے روحا نی مراکز تجلیات ، منبع فیوضا ت سر ہند شریف امامِ ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ کے سرہند کے بعد چورا شریف نقشبندیت کا سب سے بڑا اورعظیم مرکزِ نور اور فقر ِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا گہوارہ ہے ۔ اس بستی میں اولوالعظم اولیا اللہ آسودہ خا ک ہیں جنہوں نے اپنی دینی اور روحانی تبلیغ سے اکنافِ عالم کے لاکھوں بھٹکے ہوئے انسانوں کو صراطِ مستقیم پر گامزن کیا۔<ref>http://churasharif.net/about-chura-sharif/</ref>
 
[[زمرہ:دیہات]]