"اسپیکٹرل لائن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (8) using AWB
سطر 2:
روشنی جب کسی [[منشور (بصریات)|منشور]] (prism) سے گزرتی ہےتو مختلف رنگوں میں بٹ جاتی ہے جسے طیف کہتے ہیں۔ سورج سے آتی ہوئی روشنی بھی منشور سے گزر کر اسی طرح طیف بناتی ہے۔ لیکن جب نہایت باریک بینی سے اس طیف کا جائیزہ لیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں کچھ کالی لائینیں موجود ہیں جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اس میں کچھ فریکوئنسیوں (یا [[طول موج]]) کے [[فوٹون]] غائب ہیں۔ ایسا اس وقت ممکن ہے جب گرم اجسام سے نکلتی روشنی اور دیکھنے والے کے درمیان سرد گیس موجود ہو۔<br />
مختلف عناصر (elements) جب گیس کی حالت میں ہوتے ہیں تو مختلف فریکوئنسیوں (یا طول موج) کی لہریں خارج یا جذب کرتے ہیں۔ اسپیکٹرل لائنوں کو عناصر کا [[فنگر پرنٹ]] بھی کہا جا سکتا ہے۔ ستاروں سے آتی ہوئی روشنی کو منشور سے گزار کر کے بتایا جا سکتا ہے کہ کس ستارے میں کون کون سے عناصر موجود ہیں۔<br />
گیس کی حالت میں عناصر اسپیکٹرل لائنوں کی شکل میں توانائی خارج کرتے ہیں لیکن ٹھوس حالت میں مادے [[بلیک باڈی ریڈی ایشن]] کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
[[File:Absorption spectrum of few elements.PNG|thumb|800px|چند عناصر کی اسپیکٹرل لکیریں۔ [[ہائیڈروجن]] سے نکلنے والی چار لکیریں (Balmer series) بالترتیب 656.3، 486.1، 434.0 اور 410.2 نینو میٹر کی طول موج رکھتی ہیں۔]]
 
{| class="wikitable"
|-
! مولیکیول کا نام !! فنگر پرنٹ فریکوینسی<ref>[http://www.haystack.mit.edu/edu/pcr/Astrochemistry/2 - LIGHT/The Amazing Spectral Line.ppt]</ref>
|-
| Hydroxyl radical (OH)|| 1612.231 &nbsp;MHz
|-
| Methyladyne (CH) || 3263.794 &nbsp;MHz
|-
| Formaldehyde (H<sub>2</sub>CO) || 829.66 &nbsp;MHz
|-
| Methanol (CH<sub>3</sub>OH) || 6668.518 &nbsp;MHz
|-
| Helium Isotope (<sup>3</sup>He)|| 8665.65 &nbsp;MHz
|-
| Cyclopropenylidene (C<sub>3</sub>H<sub>2</sub>)|| 18.343 &nbsp;GHz
|-
| Water Vapour (H<sub>2</sub>O) || 22.235 &nbsp;GHz
|-
| Ammonia (NH<sub>3</sub>) || 23.694 &nbsp;GHz
|}
 
 
 
 
==مسلسل طیف (Continuous spectrum)==
سطر 38 ⟵ 35:
 
[[Image:Spectral lines absorption.png|thumb|(Absorption spectrum) اس طیف میں کالی لائینیں ان فوٹون کو ظاہر کرتی ہیں جو راستے میں موجود کسی گیس نے جذب کر لیئے۔]]
1868 میں Norman Lockyer نامی سائینس دان نے سورج کی روشنی کے طیف میں [[سوڈیئم]] کی دوہری لائنوں کے نزدیک 587.56نینو میٹر پرایک نئی لائن کا مشاہدہ کیا اور بتایا کہ یہ ایک نیا عنصر ہے جس کا نام اس نے [[ہیلیئم]] رکھا۔ زمین پر ہیلیئم اس کے 27 سال بعد 1895 میں دریافت ہوئِ۔
 
==اخراجی طیف (Emission spectrum)==
جب اندھیرے میں موجود ایک گرم گیس ٹھنڈی ہونے لگتی ہے تو اس گیس میں سےگیس کی نوعیت کے لحاظ سے کچھ مخصوص فریکوئنسی کے فوٹون خارج ہوتے ہیں۔ یہ فوٹون بالکل اسی فریکوئنسی کے ہوتے ہیں جو گیس گرم ہوتے وقت جذب کرتی ہے۔<br />
1864 میں William Huggins نے [[نیبولا]] سے آتی ہوئی روشنی میں495.9 نینو میٹر اور 500.7 نینو میٹر کی دو چمکدار لائینوں کا مشاہدہ کیاجو زمین پر موجود کسی مادے سے خارج نہیں ہوتی تھیں۔ اس وقت غلطی سے اسے ایک نیا عنصر nebulium سمجھا گیا مگر 1927 میں Ira Bowen نے بتایا کہ یہ [[آکسیجن]] کی بہت زیادہ تکسیدی حالت میں نکلتی ہیں۔ ایسی حالت لیباٹری میں ممکن نہیں مگر نیبولامیں ممکن ہے جہاں ایک مربع سینٹی میٹر میں صرف ایک ایٹم ہوتا ہے۔
 
[[Image:Spectral lines emission.png|thumb|(Emission spectrum) جب کوئی گیس ٹھنڈی ہونے لگتی ہے تو اس میں سے کچھ مخصوص فریکوئنسی کے فوٹون خارج ہوتے ہیں جس سے گیس باآسانی شناخت کی جا سکتی ہے۔]]
سطر 52 ⟵ 49:
 
[[File:Redshift.svg|thumb|upright|Red shift: جب کوئی [[ستارہ]] ہم سے دور جا رہا ہوتا ہے تو اسکی اسپیکٹرل لائنیں اپنی جگہ سے کھسک کو سرخ کنارے کی طرف چلی جاتی ہیں یعنی انکی طول موج (wave length) بڑھ جاتی ہے۔]]
[[File:Wiki Spect Binaries v2.gif|thumb|left|جب دو ستارے ایک ہی مرکز کے گرد گردش کرتے ہیں تو انکی پوزیشن کے لحاظ سے اسپیکٹرل لائن دو حصوں میں بٹ جاتی ہے۔]]
 
==بلیو شفٹ (Blue shift)==
سطر 58 ⟵ 55:
[[اینڈرومیڈا]] نامی ایک [[کہکشاں]] (Andromeda Galaxy) ہم سے 25 لاکھ [[نوری سال]] کے فاصلے پر ہے مگر دوسری کہکشاوں کے برعکس یہ ہم سے دور نہیں جارہی بلکہ 110 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہماری جانب آ رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ ہماری کہکشاں (ًMilky way) سے چار ارب سال بعد ٹکرا جائے گی۔ اینڈرو میڈا سے آتی ہوئی روشنی میں اسپیکٹرل لائنوں کا بلیو شفٹ موجود ہے۔
 
==[[لیتھیئم ]] لائن==
لیتھیئم سے نکلنے والی روشنی اسپیکٹرم پر 670.8 نینو میٹر یعنی 6708 انگسٹرام کی طول موج رکھتی ہے۔
 
==[[سوڈیئم]] لائن==
جب [[الیکٹرون]] سوڈیئم کے 3p کے دو مختلف مدارچوں (orbitals)سے 3s کے واحد مدارچےپر آتے ہیں تو 589 اور 589.6 نینو میٹر کی دو لائینیں بناتے ہیں جو پیلے رنگ کی ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے بہت نزدیک ہوتی ہیں۔ 589 نینو میٹر والی لائن دوسری لائن سے دو گنا چمکدار ہوتی ہے۔<ref>[http://www.daviddarling.info/encyclopedia/D/D_lines.html]</ref>
 
==مزید دیکھیئے==
سطر 71 ⟵ 68:
 
==حوالے==
 
 
[[زمرہ:سورج]]