"شوکت صدیقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← (3) using AWB
سطر 3:
انتقال: [[18 دسمبر]] [[2006ء]]
 
اردو کے ممتاز ناول نگار اور افسانہ نگار۔ [[لکھنئو]] میں پیدا ہوئےاور انیس سو چھیالیس میں سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد انیس سو پچاس میں [[کراچی]] آگئے۔ کراچی میں انیس سو باون میں ثریا بیگم سے شادی ہوئی۔ ناولوں اور متعدد کہانیوں کے مجموں کے خالق کے علاوہ علاوہ وہ اردو کےایک ممتاز صحافی بھی تسلیم کئےجاتے تھےاور متعدد نامور صحافی ان سےصحافت سیکھنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ وہ کئی ہفت روزہ اور روزنامہ اخبارات سے وابستہ رہے۔ تاہم عملی زندگی کا آغاز انیس سو چوالیس میں ماہنامہ ’ترکش‘ سے کیا۔ وہ روزنامہ ’مساوات‘ کراچی کے بانی ایڈیٹر اور روزنامہ ’مساوات‘ لاہور اور روزنامہ ’انجام‘ کےچیف ایڈیٹر بھی رہے۔ ایک عرصہ تک وہ ہفت روزہ ’الفتح‘ کراچی کےسربراہ بھی رہے جس اخبار میں کئی ادبی صحافیوں نے کام کیا جنہیں آج پاکستان کے بڑے صحافیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
 
شوکت صدیقی کےافسانوی مجموعوں میں ’تیسرا آدمی‘ انیس سو باون، ’اندھیرا اور اندھیرا‘ انیس سو پچپن، ’راتوں کا شہر‘ انیس سو چھپن، ’کیمیا گر‘ انیس سو چوراسی جبکہ ناولوں میں ’کمیں گاہ‘ انیس سو چھپن، ’خدا کی بستی‘ انیس سو اٹھاون، ’جانگلوس‘ انیس سو اٹھاسی اور ’چار دیواری‘ انیس سو نوے میں شائع ہوئے۔
 
’جانگلوس‘ ان کا ایک طویل ناول ہے جس کےاب تک کئی ضخیم حصےشائع ہو چکےہیں جسے پنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے ناول ’خدا کی بستی‘ کی چھیالیس ایڈیشن شائع ہوئےاور یہ اردو کا واحد ناول ہے جس کا بیالیس دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا۔
 
’خدا کی بستی‘ کو حال میں تیسری مرتبہ قومی ٹیلی وژن پر پیش کیا گیا جبکہ ’جانگلوس‘ کے ٹی وی پروڈکشن کے حقوق بھی ایک نجی ٹی وی چینل خرید رہا تھا۔ان کے ناول ’’چار دیواری ‘‘ کو لکھنؤی الف لیلیٰ کہا جاتاہے۔ لکھنٔو کے زوال پزیر معاشرے کی کہانی، جہاں ایک تہذیب ختم اور دوسری دنیا جنم لے رہی تھی۔لیکن یہاں کے لوگ پرانی یادوں اور عظمتوں کو سینوں سے لگائے ہوئے ہیں۔
 
کراچی میں علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ اور کراچی ہی میں دفن ہوئے۔
سطر 17:
* [http://www.dawn.com/2006/12/19/top3.htm Shaukat Siddiqui passes away - the daily Dawn'']
* [http://eprints.hec.gov.pk/238/ Pakistan Research Repository - A Critical and Research Review of Shaukat Siddiqui Ideology and Art]
* [http://www.nation.com.pk/daily/dec-2006/19/index11.php The Nation Obituary]
 
{{اردو افسانہ نگار|state=expanded}}
 
[[زمرہ:بیسویں صدی کے ناول نگار]]
[[زمرہ:1923ء کی پیدائشیں]]