"سلطنت غوریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← (454) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
{{Infobox Former Country
|native_name = ''شانسبانی''
|conventional_long_name = سلطنت غوریہ
|common_name = سلطنت غوریہ
|continent = Asia
|region = Afghanistan, Iran, India, Pakistan
|year_start = 1148
|year_end = 1215
|date_start =
|date_end =
|date_end event_start =
|event_start event_end =
|event_endp1 = سلطنت = غزنویہ
|p1flag_p1 = Ghaznavid Empire 975 - 1187 = سلطنت غزنویہ(AD).PNG
|flag_p1 p2 = Ghaznavid Empire 975 - 1187 (AD).PNG
|p2 flag_p2 =
|flag_p2 image_flag =
|image_flag image_coat =
|image_coat coa_size =
|coa_sizes1 = سلطنت = دہلی
|s1flag_s1 = Mamluk dynasty 1206 - 1290 = سلطنت دہلیad.GIF
|flag_s1 image_flag = Mamluk dynasty 1206 - 1290 ad.GIF
|image_flag image_coat =
|image_coat coa_size =
|coa_size image_map = Ghurids1200.png
|image_map image_map_caption = Ghurids1200.png
|image_map_captionreligion = [[اہل سنت|سنی = .اسلام]]
|religioncapital = [[ھرات|ہرات]] ، [[صوبہ غور|غور]] =، [[اہلغزنی]] سنت|سنی، اسلام[[لاہور]]
|government_type = [[سلطان]]
|capital = [[ھرات|ہرات]] ، [[صوبہ غور|غور]] ، [[غزنی]] ، [[لاہور]]
|government_type legislature = [[سلطان]]
|legislature title_leader = سُلطان
|title_leaderleader1 = [[علاؤالدین جہاں = سُلطانسوز]]
|leader1 leader2 = [[علاؤالدینغیاث جہاںالدین سوزغوری]]
|leader2 leader3 = [[غیاثشہاب الدین غوری|شہاب الدین محمد غوری]]
|leader3 leader4 = [[شہابقطب الدین غوری|شہاب الدین محمد غوریایبک]]
|year_leader1 = 1148-1157
|leader4 = [[قطب الدین ایبک]]
|year_leader1 year_leader2 = 11481157-11571202
|year_leader2 year_leader3 = 11571202-12021206
|year_leader3 year_leader4 = 12021206-12061210
|year_leader4 year_deputy1 = 1206-1210
|common_languages = [[فارسی زبان|فارسی]] (درباری شاعری)<ref>''The Development of Persian Culture under the Early Ghaznavids'', C.E. Bosworth, '''Iran''', Vol. 6, (1968), 35.</ref>
|year_deputy1 currency =
|common_languages = [[فارسی زبان|فارسی]] (درباری شاعری)<ref>''The Development of Persian Culture under the Early Ghaznavids'', C.E. Bosworth, '''Iran''', Vol. 6, (1968), 35.</ref>
|currency =
}}
 
'''غوری خاندان''' (Ghurid dynasty) یا غوری (Ghurids یا Ghorids)
({{lang-fa|سلسله غوریان}}) مشرقی ایرانی نژاد سابقہ بت پرست اور بعد میں سنی اسلامی (ممکنہ طور پر تاجک) وسطی افغانستان کے صوبہ غور کے خطے میں شروع ہونے والی سلطنت کے بانی تھے۔ سلطنت غوریہ 552ھ تا 603ھ تک قائم حکومت تھی جس کو [[برصغیر]] پاک و ہند کی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ غوری خاندان کی اس حکومت کو تاریخ میں ”آل شنسب“ کی حکومت بھی کہا جاتا ہے ۔
 
[[تصویر:ghurids-02.png|thumb|400px|سلطنت غوریہ]]
سطر 50:
== اہمیت ==
 
غوری خاندان کی حکومت [[سلطنت غزنویہ]] کے خاتمے کے بعد قائم ہوئی اگرچہ یہ حکومت صرف 50 سال قائم رہی لیکن تاریخ اسلام میں اس کو اس وجہ سے بڑی اہمیت حاصل ہے کہ اس کے زمانے میں شمالی ہند اور [[بنگال]] میں پہلی مرتبہ اسلامی حکومت کی بنیادیں پڑی۔
 
غوری خاندان شروع میں خاندان غزنی کی حکومت کا باجگذار تھا اور [[کابل]] اور [[ھرات|ہرات]] کے درمیان [[صوبہ غور|غور]] کے پہاڑی علاقے پر اس کی حکومت تھی۔ اس علاقے کا مرکز فیروز کوہ تھا۔ غور کے باشندے نسلاً تاجک تھے ۔ اس وقت تک اسلامی تاریخ میں جن قوموں نے نمایاں کردار ادا کیا تھا وہ عرب، ایرانی، ترک اور بربر تھے ۔ غوریوں کے دور حکومت میں تاجک پہلی مرتبہ اسلامی تاریخ کی ایک عظیم قوم کی حیثیت سے نمایاں ہوئے ۔
سطر 56:
== سلطنت کا قیام ==
 
[[سلطان ابراہیم غزنوی]] (451ھ تا 492ھ) کے بعد غور کے حکمران [[ملک عز الدین حسین]] نے خودمختاری حاصل کرلی۔ اس کے بعد اس کا بیٹا [[سیف الدین سوری]] حکمران ہوا۔ اس نے [[بہرام شاہ غزنوی]] (512ھ تا 547ھ) کے زمانے میں [[غزنی]] پر حملہ کیا اور شہر پر قبضہ کرکے سلطان کا لقب اختیار کیا لیکن بہرام شاہ نے جلد ہی غزنی کو اس سے چھین لیا اور سیف الدین کو قتل کرادیا۔ جب سیف الدین کے بھائی علائو الدین حسین کو اطلاع ملی تو اس نے بھائی کا انتقام لینے کے لئے غزنی پر حملہ کردیا اور شہر کو آگ لگادی اور سات دن تک قتل عام کیا۔ اس ظالمانہ اقدام پر وہ تاریخ میں [[علائو الدین جہانسوز]] کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ 551ھ میں علائو الدین جہانسوز کا انتقال ہوگیا۔
 
غور کے علاقے میں اس وقت تک [[قرامطہ]] اور [[اسماعیلی]] فرقے کا بہت اثر تھا اور علائو الدین بھی ان کا ہم عقیدہ تھا لیکن جب اس کا لڑکا [[سیف الدین ثانی]] جو راسخ العقیدہ مسلمان تھا، تخت پر بیٹھا تو اس نے غور کے علاقے سے قرامطہ کا اثر ختم کردیا۔
سطر 64:
<small>تفصیلی مضمون کے لئے [[شہاب الدین غوری]] </small>
 
غور کے خاندان کے حقیقی اہمیت دو بھائیوں [[غیاث الدین غوری|غیاث الدین]] اور [[شہاب الدین غوری|شہاب الدین محمد غوری]] کے زمانے میں حاصل کی جو [[سیف الدین ثانی]] کے چچا زاد بھائی تھے اور سیف الدین کے انتقال کے بعد یکے بعد دیگرے تخت نشین ہوئے ۔ غیاث الدین غوری نے 567ھ بمطابق 1173ھ میں [[غزنی]] کو مستقل طور پر فتح کرلیا اور شہاب الدین محمد غوری کو سلطان معز الدین کا خطاب دے کر غزنی میں تخت پر بٹھایا۔ غیاث الدین نے اس دوران [[ھرات|ہرات]] اور [[بلخ]] بھی فتح کرلئے اور ہرات کو اپنا دارالحکومت بنایا۔
 
سلطان شہاب الدین غوری اگرچہ اپنے بھائی کا نائب تھا لیکن اس نے غزنی میں ایک آزاد حکمران کی حیثیت سے حکومت کی اور [[پاکستان]] اور شمالی ہندوستان کو فتح کرکے تاریخ میں مستقل مقام پیدا کرلیا۔ 598ھ میں اپنے بھائی کے انتقال کے بعد وہ پوری غوری سلطنت کا حکمران بن گیا۔
 
== شہاب الدین کی فتوحات ==
 
شہاب الدین غوری نے اپنی فتوحات کا آغاز [[ملتان]] اور [[اچ|اوچ]] سے کیا اور 1175ء میں دونوں شہر فتح کرلئے اس کے بعد 1179ء میں [[پشاور]] اور 1182ء میں [[دیبل]] کو فتح کرکے غوری سلطنت کی حدود کو [[بحیرہ عرب]] کے ساحل تک بڑھادیں۔ شہاب الدین نے 1186ء میں [[لاہور]] پر قبضہ کرکے غزنوی خاندان کی حکومت ہمیشہ کے لئے ختم کردی۔
 
فتح لاہور کے بعد شہاب الدین نے [[بھٹنڈہ]] فتح کیا جس پر [[دلی|دہلی]] اور [[اجمیر]] کے ہندو راجہ [[پرتھوی راج چوہان]] ایک زبردست فوج لے کر اس کے مقابلے پر آیا اور تلاوڑی کےمیدان میں شہاب الدین کو شکست دی لیکن شہاب نے اگلے ہی سال پچھلی شکست کا بدلہ چکاتے ہوئے نہ صرف پرتھوی راج کو شکست دی بلکہ وہ جنگ میں مارا بھی گیا۔ شہاب نے آگے بڑھ کر دہلی اور اجمیر کو فتح کرلیا اور اس کے سپہ سالار [[بختیار خلجی]] نے [[بہار]] اور [[بنگال]] کو زیرنگیں کیا یوں پورا شمالی ہندوستان اور پاکستان مسلمانوں کے قبضے میں آگیا۔
سطر 76:
== کھوکھروں کا قبول اسلام ==
 
شہاب الدین کے زمانے میں غیر مسلموں کی اکثریت نے اسلام قبول کیا۔ دریائے جہلم اور سندھ کے درمیان کھوکھر نامی ایک قوم آباد تھی جن کے یہاں ایک مسلمان قید تھا۔ اس مسلمان قیدی کی تبلیغ سے یہ قبیلہ مسلمان ہوگیا۔ پاکستان میں بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے پٹھان بھی اسی زمانے میں اسلام لائے ۔
 
== ہرات کی ترقی ==
سطر 83:
 
اس تمام مدت میں شہاب الدین محمد غوری کا بھائی غیاث الدین ہرات پر حکومت کرتا رہا۔ اس نے ہرات شہر کو بڑی ترقی دی اور وہاں ایک شاندار [[جامع مسجد ہرات|جامع مسجد]] تعمیر کرائی جو آج بھی موجود ہے اور شہر ہرات کی سب سے اہم اور بڑی عمارت ہے ۔ غیاث الدین نے 46 سال حکومت کی اور 598ھ میں اس کے انتقال کے بعد شہاب الدین محمد غوری ہرات میں بھائی کی جگہ پوری غوری سلطنت کا بادشاہ ہوگیا۔
 
 
== خاتمہ ==
غوریوں اور [[خوارزم شاہی سلطنت]] کے درمیان جنگوں کا سلسلہ پرانا تھا اور انہی لڑائیوں کے سلسلے میں شہاب الدین 601ھ میں [[خوارزم]] تک پہنچ گیا لیکن وہاں اس کو شکست ہوئی اور یہ مشہور ہوگیا کہ محمد غوری جنگ میں کام آگیا۔ اس خبر کے پھیلنے پر پنجاب کے کھوکھروں نے بغاوت کردی۔ محمد غوری فوراً پنجاب آیا اور بغاوت فرو کی لیکن بغاوت فرو کرنے کے بعد جب وہ واپس جارہا تھا تو [[دریائے جہلم]] کے کنارے ایک اسماعیلی فدائی نے حملہ کرکے اسے شہید کردیا۔ شہاب الدین محمد غوری کی شہادت کے ساتھ غوری خاندان کی حکومت بھی ختم ہوگئی۔ ہرات اور غزنی کے علاقوں پر خوارزم شاہ کی حکومت قائم ہوگئی اور [[برصغیر]] پاک وہند میں محمد غوری کے وفادار غلام اور دہلی میں سلطان کے نائب [[قطب الدین ایبک]] نے ایک مستقل اسلامی حکومت قائم کرلی۔
 
== معروف شخصیات ==
 
غوریوں کے زمانے کے علماء میں [[امام فخر الدین رازی]] (543ھ تا 606ھ بمطابق 1149ء تا 1209ء) کا نام بہت ممتاز ہوئے ۔ وہ پیدا تو [[ر|رے]] میں ہوئے لیکن زندگی کے آخری 24 سال [[غزنی]] اور [[ھرات|ہرات]] میں گذارے ۔ ہرات میں ان کے لئے ایک مدرسہ قائم کردیا گیا تھا جہاں وہ درس دیتے تھے ۔ امام رازی نے [[علم کلام]] اور [[فقہ]] میں کئی اہم کتابیں لکھیں لیکن ان کی شہرت [[تفسیر کبیر]] کی وجہ سے ہے جو قرآن کی بہترین تفسیروں میں شمار ہوتی ہے ۔ سلطان غیاث الدین غوری کے عقائد کی اصلاح میں امام رازی کا بڑا ہاتھ تھا۔ ان کی اصلاحی کوششوں کی وجہ سے ہی باطنی ان کے دشمن ہوگئے تھے ۔
 
عہد غوریہ کی دوسری اہم شخصیت [[خواجہ معین الدین چشتی]] متوفی 633ھ بمطابق 1235ء کی ہے ۔ وہ شہاب الدین غوری کے زمانے میں ہندوستان آئے اوراجمیر میں رہائش اختیار کی اور وہاں غیر مسلموں میں اسلام پھیلایا۔
 
== سلاطین غوریہ ==
552ھ تا 603ھ بمطابق 1157ء تا 1206ء
 
* [[غیاث الدین غوری]] 552ھ تا 598ھ بمطابق 1157ء تا 1202ء
* [[شہاب الدین غوری]] 598ھ تا 602ھ بمطابق 1202ء تا 1206ء
 
== اہم تاریخیں ==
سطر 109 ⟵ 108:
* [[مالوہ]] کی فتح 596ھ بمطابق 1199ء
* گوالیار کی فتح 597ھ بمطابق 1200ء
* کالپی اور کالنجر کی فتح 598ھ بمطابق 1202ء
 
== مزید مطالعہ کے لئے ==