"پاکستان کرونیکل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ملف Pakistan_Chronicle.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں Natuur12 نے حذف کردیا ہے
clean up, replaced: ← (37), ← (33) using AWB
(ٹیگ: حذف حوالہ جات)
سطر 1:
{{Infobox book
| name = [[ پاکستان کرونیکل]]
|image =
| imagesize = 150px
| author = [[عقیل عباس جعفری]]
| cover_artist =
| genre = [[دائرۃ المعارف]]
| subject = [[تاریخ پاکستان|تاریخِ پاکستان]]
| pub_date = اول 2010ء / دوم 2011ء
| publisher = [[ورثہ]] / فضلی سنز، [[کراچی]]
| country = {{پاکستان|پرچم}}
| language = [[اردو]]
| pages = 1128
| media_type = مطبوعہ ([[مجلد]])
| isbn = 978-969-9454-00-4
}}
'''[[پاکستان کرونیکل]]''' (پاکستان کا تاریخ وار عوامی انسائیکلوپیڈیا )، [[عقیل عباس جعفری]] کی تصنیف ہے جس میں [[یوم پاکستان|قیامِ پاکستان]] سےلے کر [[31 اگست]] [[2011ء]] تک [[پاکستان]] کے تاریخ وار واقعات تحریر و تصویر کی صورت انتہائی خوبصورت اور سلیقے کے ساتھ پیش کیے گیے ہیں۔ اصل میں یہ کتاب ماہانہ ڈائری ہے جس میں سیاسی، صحافتی، ثقافتی، فنون لطیفہ، صنعت و حرفت اور کھیلوں کے علاوہ اہم ترین واقعات پر مشہور زمانہ کتب، رسائل و اخبارات سے اقتباسات بھی ہیں اور نامور پاکستانی شخصیات کی پیدائش و انتقال کے علاوہ مختصر تعارف بھی ہے<ref>[http://mazhar.dk/pakistan/PakistanChronicle.php پاکستان کرونیکل۔۔ ایک مکمل دستاویز، مظہر اقبال، مظہر اقبال کا پاکستان ڈنمارک]</ref>۔
 
==مواد==
"پاکستان کرونیکل" ایک تحقیقی کتاب ہے۔ چونکہ جعفری صاحب بنیادی طور پر ایک [[شاعر]] ہیں لہٰذا یہ غالب طور پر [[پاکستان]] کی ثقافتی، علمی، ادبی تاریخ بن گئی ہے۔ سیاسی زندگی کے تمام تر اہم اور کم اہم واقعات بیان کرنے کے باوجود اس کا ثقافتی پہلو غالب رکھنا ادارت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ تمام تر اہم اخبارات و جرائد کے اجرا، بندش یا خاتمہ کی تفصیل موجود ہے۔ اہم ادبی، علمی شخصیات کے مختصر لیکن مربوط پروفائل دیے گئے ہیں، تمام تر سرکاری اور غیر سرکاری ایوارڈ ([[آدم جی ادبی ایوارڈ]]، [[نگار ایوارڈ]] وغیرہ) کی تفاصیل موجود ہیں اور بیشتر اہم کتابوں کے سرورق دیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں آپ کو [[پاکستان]] کی فلم انڈسٹری، شاعری، ڈرامہ، ٹیلی ویژن، [[ریڈیو پاکستان]] وغیرہ کا پورا سفر نظر آئے گا<ref>[http://m.hamariweb.com/articles/detail.aspx?id=7508 پاکستان کرونیکل نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ، عطا محمد تبسم، ہماری ویب کراچی، پاکستان]</ref>۔ زمانی تقسیم ماہ بہ ماہ کی گئی ہے اور سیاسی، سماجی، ثقافتی، تفریحی اور علمی و ادبی واقعات کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کی پیدائش اور اموات کا احوال بھی درج ہے اور اس طرح پرانے انداز کی جنتری اور جدید طرز کے [[دائرۃ المعارف]] کی خوبیاں اس کتاب میں ہیں۔ [[قیام پاکستان|قیامِ پاکستان]] اور اعلانِ پاکستان کے بارے اس کتاب میں مندرجات اور دستاویزات شامل کی گئیں ہیں۔ کتاب میں [[15 اگست]] [[1947ء]] کو [[ پاکستان ٹائمز]] میں شائع ہونے والی ایک خبر کا عکس شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق [[ ریڈیو پاکستان]] کا قیام 14 اور15 اگست کی درمیانی شب کو عمل میں آیا تھا۔ 14 اور [[15 اگست]] کی درمیانی شب [[لاہور]]، [[پشاور]] اور [[ ڈھاکہ]] سٹیشنوں سے رات گیارہ بجے [[آل انڈیا ریڈیو]] سروس نے اپنا آخری اعلان نشر کیا۔ بارہ بجے سے کچھ لمحے پہلے [[ریڈیو پاکستان]] کی شناختی دھن بجائی گئی اور [[انگریزی زبان]] میں فضا میں ایک اعلان گونجا کہ آدھی رات کے وقت [[پاکستان]] کی آزاد اور خودمختار مملکت معرضِ وجود میں آجائے گی۔
رات کے ٹھیک بارہ بجے ہزاروں سامعین کے کانوں میں یہ الفاظ گونجے’ یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے‘ [[انگریزی]] میں یہ اعلان ظہور آذر نے اور [[اردو]] میں [[مصطفٰی علی ہمدانی]] نے کیا۔ اس خبر کے ساتھ ہی ظہور آذر کی ایک نایاب تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔اسی صفحے پر [[پاکستان]] کی پہلی کابینہ کے ارکان کی ایک نادر تصویر بھی موجود ہے۔ اس طرح کی نادرو نایاب تصاویراس دستاویز میں کثرت سے موجود ہیں مثلاً [[پاکستان]] کے اولین گزٹ کا عکس جس میں [[محمد علی جناح]] کو [[پاکستان]] کا [[گورنر جنرل ]] مقرر کرنے کا حکم درج ہے۔ [[عبد القیوم خان|سردار عبدالقیوم خان]] کی نوجوانی کی ایک تصویر جس میں وہ ایک مسلح مجاہد کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ [[کراچی]] میں [[قیام پاکستان|قیامِ پاکستان]] کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم کا پوسٹر، [[ہندو ستان]] کے ڈاک ٹکٹ جن پر [[پاکستان]] کی مہر لگا کر انہیں نئی سرکاری حیثیت دی گئی۔ [[جوناگڑھ]] کے آخری [[نواب مہابت خان جی]] کی شبیہ، معروف امریکی جر یدے ’لائف‘ کے [[5 جنوری]] [[1948ء]] کے شمارے کا سرِ ورق جس پر [[قائداعظم|قائدِاعظم]] کی تصویر ہے۔ [[1948ء]] کے [[ اولمپک]] کھیلوں میں [[پاکستان]] کی نمائندگی کرنے والی ہاکی ٹیم کا گروپ فوٹو اور [[قائد اعظم محمد علی جناح|قائدِ اعظم]] کے لکھے ہوئے آخری خط کا عکس۔
* [[پاکستان]] میں پہلی فلم کب کہاں اور کن حالات میں تیار ہوئی۔
* [[اسلام آباد]] میں دارالحکومت بننے سے پہلے وہ علاقہ کس طرح ویرانی کا نقشہ پیش کرتا تھا۔
سطر 25:
* [[لیاقت علی خان]] کے قاتل سید اکبر کی لاش کی تصویر۔
*[[بے نظیر بھٹو]] نے [[پی ٹی وی]] کے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی تھی۔
* [[ضیاء الحق]] کے ریفرنڈم میں جو سوال پوچھے گئے تھے اُن کے کوپن کا عکس<ref name="bbc.com">[http://www.bbc.com/urdu/mobile/pakistan/2010/08/100815_pakistan_encyclopaedia.shtml پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا، عارف وقار، بی بی سی اردو، 15 اگست 2010ء]</ref>۔
 
==تبصرے و آراء==
اس مواد کی شمولیت کسی ڈائجسٹ یا سنسنی خیز مواد والے کتابچے کی طرز پر نہیں ہے بلکہ عقیل عباس جعفری نے مواد مرتب کرتے ہوئے ایک منجھے ہوئے صحافی اور اعتدال و توازن کا دامن تھام کے چلنے والے چوکنے محقق کا کردار ادا کیا ہے<ref>[http://www. name="bbc.com"/urdu/mobile/pakistan/2010/08/100815_pakistan_encyclopaedia.shtml پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا، عارف وقار، بی بی سی اردو، 15 اگست 2010ء]</ref
 
ممتاز مصنف و صحافی خرم سہیل پاکستان کرونیکل کے بارے میں کہتے ہیں:
{{اقتباس|انسائیکلو پیڈیا جیساکام جتنی ریاضت مانگتاہے،عموماً اس نوعیت کے کام کوانجام دینے کے لیے دنیامیں ادارے مصروف عمل ہوتے ہیں۔یہ ادارے کئی ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں،پھر مجموعی جدوجہد،کثیر سرمایہ اوران اداروں کے بے پناہ وسائل کی معاونت سے اس نوعیت کے انسائیکلو پیڈیا کاکام پایہ تکمیل کوپہنچتاہے،لیکن دنیا میں ایک انسائیکلوپیڈیا ایسا بھی ہے،جس کو تن تنہافردواحد نے مرتب کیااورمرتب کرکے وہ اسے بھول نہیں گئے،بلکہ اب تک اس کے دوایڈیشن آچکے ہیں،اگلے برس تک تیسرے ایڈیشن کی اشاعت متوقع ہے اورہرایڈیشن اضافہ شدہ ہے۔یہ ایک جہدِ مسلسل ہے،جس میں وہ محو ہیں۔پہلا ایڈیشن 1088صفحات پر مشتمل تھا،جبکہ دوسرے ایڈیشن میں ان کی تعداد 1128ہوگئی ہے۔تیسرے ایڈیشن میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔یہ صاحب معلومات کے گہرے سمندر میں اضافے کا بھنور پہن کر محوِ رقص ہیں۔ بہرحال یہ انسائیکلو پیڈیا معلومات کاوہ خزانہ ہے،جس کی فائلوں کو دیمک کھاچکی ہوتی یا پھر ان تک آپ کی رسائی کاکوئی ذریعہ نہ ہوتا۔ہمارے ملک میں آرکائیوز تقریباً ناپید ہیں،تحقیق کرنے والوں سے پوچھ کردیکھیں، وہ کیسے جوکھم اٹھاتے ہیں۔کم از کم "پاکستان کرونیکل"نے بہت سے تحقیق کاروں اورطلبا کا وقت محفوظ کیا۔یہ کتاب پاکستان میں سیاست، ادب، موسیقی، مصوری،فنِ تعمیر، فلم، ٹیلی ویژن، ریڈیو، صنعت و تجارت اورکھیلوں کی دنیا میں پیش آنے والے واقعات اوراس سے وابستہ شخصیات کی مکمل اورمستند تاریخ ہے<ref>[http://urduyouthforum.org/mazameen/mazameen_Personality_Khurram-Sohail_Aik-Diwane-Ka--Diwane-Tareekh_808.html مضمون: ایک دیوانے کا "دیوانِ تاریخ"، خرم سہیل، اردو یوتھ فورم، پٹنہ، ہندوستان]</ref>۔}}
 
== مزید دیکھیے ==