"اندرا گاندھی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ِحذف لفظ میں
حرف کی تبدیلی
سطر 65:
[[تصویر:Indira Gandhi.jpg|framepx|thumb|left|]]
 
بھارتی سیاست دان ۔ پنڈت [[جواہر لعل نہرو]] کی بیٹی۔ [[الہ آباد]] میں پیدا ہوئیں۔ [[سوئزرلینڈ]] ، سمر ویل کالج [[جامعہ آکسفورڈ|آکسفورڈ]] اور بعد میں وشوا بھارتی [[شانتی نکتین]] میں تعلیم حاصل کیں۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ [[انگلستان]] میں قیام کے دوران اور بعدازاں [[ہندوستان]] واپس آکر بھی طلبا کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دی گئیں۔ [[1942ء]] میں‌ ایک پارسی نوجوان [[فیروز گاندھی]] سے شادی کی۔ اسی زمانے میں ہندوستان چھوڑ دو کی تحریک چلی۔ جس میں حصہ لینے پر وہ اوران کاکے خاوند قید ہوگئے۔ [[1947ء]] میں [[آل انڈیا کانگرس]] ورکنگ کمیٹی کی ممبر منتخب ہوئیں۔ بعد میں کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر ، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بنیں۔ فروری [[1959ء]] میں [[انڈین نیشنل کانگریس|انڈین نیشنل کانگرس]] کی صدر چنی گئیں۔ 66۔1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ [[1966ء]] میں [[لال بہادر شاستری]] کے انتقال کے بعد [[وزیراعظم بھارت|وزیراعظم]] منتخب ہوئیں۔ [[1967ء]] کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد وزیراعظم بنیں۔ 1971 کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ [[وزیراعظم بھارت|وزیراعظم]] چنی گئیں۔
 
مارچ [[1977ء]] کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔ [[1978ء]] میں [[مہاراشٹر]] کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں [[لوک سبھا]] کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دسمبر [[1978ء]] میں [[لوک سبھا]] نے ، دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اورقید کی سزا دی۔ تقریباً ایک ہفتے بعد رہا کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندراگاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔ سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا۔ اور گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ [[1984ء]] میں دو سکھ محافظوں نے گولی مار ان کو قتل کردیا۔ ان کے بیٹے [[راجیو گاندھی]] بعد میں ہندوستان کے وزیراعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو [[سونیا گاندھی]] ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں۔