"قرن افریقا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 74 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q40556 پر موجود ہیں
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 31:
[[تصویر:Nasa Horn.JPG|thumb|قرن افریقہ، امریکی خلائی تحقیقی ادارے کی جاری کردہ تصویر]]
'''قرن افریقہ''' (Horn of Africa) (متبادل نام: شمال مشرقی افریقہ یا جزیرہ نما صومال) [[مشرقی افریقہ]] کا ایک [[جزیرہ نما]] ہے جو [[خلیج عدن]] کے جنوبی علاقے میں [[بحیرہ عرب]] کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔ یہ براعظم افریقہ کا مشرقی ترین مقام ہے۔ یہ اصطلاح [[جبوتی]]، [[ایتھوپیا]]، [[اریتریا|اریٹریا]] اور [[صومالیہ]] پر مشتمل خطے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ یہ علاقہ 2،000،000 مربع [[الف پیما|کلومیٹر]] پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 90.2 ملین افراد رہتے ہیں جن میں ایتھوپیا کی 75، صومالیہ 10، اریٹریا 4.5 اور جبوتی کی 0.7 ملین آبادی شامل ہے۔
اسے قرن اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کی شکل بالکل گینڈے کے سینگ کی جیسی ہے۔ قرن افریقہ تقریبا{{دوزبر}} [[خط استوا]] سے [[خط سرطان]] تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ [[عظیم وادئ شق|عظیم درز]] کی تشکیل سے پیدا ہونے والے پہاڑوں پر مشتمل ہے۔
 
[[تصویر:Africa-countries-horn.png|thumb|200px|قرن افریقہ کی اقوام]]
 
یہ علاقہ دنیا کے گرم اور خشک ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ جولائی میں یہاں عام طور پر درجۂ حرارت 41°[[درجۂ صد|سینٹی گریڈ]] (106°[[فارن ہائیٹ]]) اور جنوری میں 32°سینٹی گریڈ (90°فارن ہائیٹ) ہوتا ہے۔ تاہم جیسے جیسے سطح سمندر سے بلند ہوتے جائیں درجہ حرارت کم ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ اسمارہ کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20°سینٹی گریڈ (68°فارن ہائیٹ) ہوجاتا ہے جبکہ [[کوہ سیمین]] کے پہاڑوں پر درجۂ حرارت 14°سینٹی گریڈ (57°فارن ہائیٹ) ہوتا ہے اور کم از کم منفی 10°سینٹی گریڈ (14°فارن ہائیٹ) تک بھی چلا جاتا ہے۔
 
یہ علاقہ حال ہی میں کئی تنازعات اور بحرانوں کا شکار رہا ہے۔ ایتھوپیا اس علاقے میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ملک ہے کیونکہ علاقے کی 85 فیصد آبادی یہیں رہتی ہے۔ اور یہاں کی تاریخ مسلم-عیسائی اور قوم پرستوں اور مارکسسٹ اور لیننسٹوں کے درمیان فسادات سے بھری پڑی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک بھی مختلف مسائل سے دوچار رہے ہیں جن میں [[1977ء]] میں صومالیہ میں شروع ہونے والی [[خانہ جنگی]] بھی شامل ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ [[1991ء]] سے اب تک کوئی باقاعدہ حکومت یہاں قائم نہیں ہو سکی۔ [[سوڈان]] کی حالیہ خانہ جنگی بھی خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔ اریٹریا اور جبوتی بھی مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔
علاوہ ازیں یہ علاقہ قدرتی آفات کا بھی شکار رہتا ہے جن میں [[قحط]] یا [[سیلاب]] قابل ذکر ہیں جن سے خصوصا{{دوزبر}} دیہی علاقے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ [[1982ء]] سے [[1992ء]] کے دوران قرن افریقہ میں جنگ اور قحط سے تقریبا{{دوزبر}} 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
 
 
{{حوالہ جات}}