"جوہر دودائیف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (6) using AWB
سطر 1:
جوہر موسائیوچ دودائیف (چیچن : دوون موسی کانت جوہر ؛ [[اردو]] : جوہر ولد موسی دودن ) (فروری 1941ء - 21 اپریل 1996ء) ایک [[سویت ایئر فورس]] جنرل اور [[چیچن]] رہنما تھے ۔ وہ شمالی [[قفقاز]] میں [[روس]] تے علیحدگی اختیار کرنے والی ریاست [[چیچن جمہوریہ اشکیریہ]] کے پہلے صدر تھے ۔
 
 
== ابتدائی زندگی اور فوجی کیریئر ==
 
جوہر دودائیف 1944ء میں ، غیر قانونی قرار دی گئی "[[چیچن انگوش خودمختار سویت جمہوریہ]] " میں اپنے آبائی گاؤں "[[یالخوروئی]]" سے جبری بے دخلی ( [[جوزف ستالین]] کے حکم سے تمام [[چیچن]] ، [[انگوش]] ، [[بالکار]] ، [[کلمیک]] ، [[کریمیائی تاتار]] اور دوسری چھوٹی قومیتوں کے ساتھ) کے دوران پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے زندگی کے پہلے 13 سال [[قازاق سویت سوشلسٹ جمہوریہ]] میں اندرونی جلاوطنی میں گزارے ۔
 
1957ء میں جبری بے دخلی کے بعد چیچن اور انگوشوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کے بعد انہوں نے [[چیچن انگوشتیا]] میں شام کے ایک سکول میں داخلہ لیا اور الیکٹریشن ڈپلومہ لیا ۔ 1962ء میں ، [[ولادی قفقاز]] میں دو سال الیکٹرونکس پڑھنے کے بعد ، وہ [[تمبوف]] کے پائیلٹوں کے لئے ہائر ملٹری ایوی ایشن سکول میں داخل ہوئے ، جہاں سے 1966ء میں گریجوئیشن کی ۔ دودائیف نے 1968ء میں [[سویت یونین]] ([[سویت اتحاد]]) کی [[کیمونسٹ پارٹی]] میں شمولیت اختیار کی اور 1971ء تا 1974ء اعلی میعار کی [[گیگارین]] ایئر فورس اکیڈیمی میں تعلیم حاصل کی ۔
 
انہوں نے ،ایک [[روسی]] شاعرہ "آلا" سے شادی کی ، جس سے ان کے تین بچے ہیں ۔
 
دودائیف نے [[سائیبیریا]] اور [[یوکرین]] میں [[سویت فضائیہ]] کی [[ہیوی بمبار یونٹ]] میں خدمات سرانجام دیں اور [[افغانستان]] میں [[سویت جنگ]] میں بھی حصہ لیا ۔ وہ سویت فضائیہ میں اس وقت نمایاں ہوئے ، جب 1987ء میں انہوں نے میجر جنرل کے رینک کے ساتھ ، [[تارتو]] [[اسٹونیا]] میں [[سویت سٹریٹیجک ایئر فورس]] کے ایئر بیس کی کمانڈ سمبھالی ۔ دودائیف نے [[اسٹونی زبان]] سیکھی اور اسٹونوی قوم پرستی کے لئے نرم گوشہ رکھا ، جب انہوں نے اسٹونوی پارلیمنٹ اور [[ٹیلی ویژن]] کو بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کی بجائے ، ایک فوجی گشتی باورچی خانہ وہاں بھیجا۔
1990ء میں اس کے ایئر ڈویژن کا [[اسٹونیا]] سے انخلا عمل میں آیا اور دودائیف نے سویت فوج سے استیفی دے دیا ۔
 
 
== چیچن سیاست ==
 
 
مئی 1990ء میں دودائیف ، [[چیچنیا]] کے دارالحکومت [[گروزنی]] لوٹ آیا اور خود کو مقامی سیاست کے لئے وقف کر دیا ۔ وہ غیرسرکاری حزب اختلاف "چیچن لوگوں کی کل قومی کانگرس"(آل نیشنل کانگرس آف دی چیچن پیپل) کے سربراہ منتخب ہوئے ، جو چیچنیا کی [[سویت یونین]] کی علیحدہ جمہوریہ کے طور پر حاکمیت اعلی کی وکالت کرتی تھی (جب کے اس وقت [[چیچن انگوش خودمختار جمہوریہ]] کی حثیت "[[روسی وفاقی سویت سوشلسٹ جمہوریہ]] کی ایک خودمختار جمہوریہ کی تھی) ۔
سطر 24 ⟵ 21:
[[زمرہ:مسلم جوامع]]
[[زمرہ:چیچن صدور]]
[[زمرہ:روسی مسلم شخصیات]]
[[زمرہ:یورپی مسلم شخصیات]]
[[زمرہ:جوامع]]
[[زمرہ:روسی سیاستدان]]
[[زمرہ:روسی صدور]]
[[زمرہ:روس]]
[[زمرہ:قفقاز]]
[[زمرہ:چیچنیا]]