"پنیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 2:
[[تصویر:Kaasmarkt2 close.jpg|thumb|300px|گوڈا پنیر کے گول پیڑے]]
'''پنیر'''، ایک عمومی اصطلاح جو کہ [[دودھ]] سے بنی کئی [[خوراک (ضدابہام)|خوراکی]] مصنوعات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پنیر پوری [[دُنیا|دنیا]] میں تجارتی بنیادوں پر تیار کی جاتی ہے اور اس کے بے شمار ذائقے، اشکال اور اقسام دستیاب ہیں۔<br />
پنیر میں [[لحمیات]]، دودھ سے حاصل شدہ چربی، [[پانی]]، اور خالص دودھ کے اجزاء ([[معدن|معدنیات]]، [[حیاتیات]]) شامل ہوتے ہیں اور یہ [[گائے]]، [[بھینس]]، [[بکری]] یا [[بھیڑ]] کے [[دودھ]] سے تیار کی جاتی ہے۔ پنیر تیار کرنے کے لیے کیمیائی طور پر دودھ میں شامل خاص قسم کی لحمیات کیزین کی پھٹکیاں بنائی جاتی ہیں۔ یہ پھٹکیاں دودھ میں [[ترشہ|تیزابی]] خصوصیات کے حامل اجزاء شامل کرنے سے بنتی ہیں۔ پھٹکیاں بننے کے بعد [[ٹھوس]] اجزاء کو [[پانی]] یا [[محلول]] سے [[دباؤ]] کے ذریعے علیحدہ کر دیا جاتا ہے، اور یہی ٹھوس پھٹکیاں پنیر کی اصل شکل ہیں۔ بعد میں اس کی شکل ، قسم یا ذائقہ مختلف اجزاء ڈال کر حاصل کیا جاتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف =ڈیوڈ بی، فینک ہاسر | ربط =http://biology.clc.uc.edu/fankhauser/Cheese/CHEESE.HTML | تاریخ اشاعت =2007ء | عنوان =Fankhauser's Cheese Page | ترجمہ عنوان =فینک ہاسر کا پنیر کا صفحہ | ناشر = | زبان =انگریزی }}</ref> پنیر کی بنیادی شکل میں تیاری کے مراحل کے دوران خلا پیدا کیا جاسکتا ہے، اور یہ انسانی درجہ حرارت پر پگھلنے کی خصوصیت کی حامل ہوتی ہے۔<br />
دنیا میں پنیر کی سینکڑوں اقسام دستیاب ہیں۔ پنیر کی قسم، ذائقے اور منہ میں جذب ہونے کی صلاحیت کا انحصار اس کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والے دودھ کی قسم پر ہوتا ہے، جس میں [[جانور]] (جس سے دودھ حاصل کیا گیا) کی خوراک بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ پنیر کو استعمال سے پہلے [[جراثیم|جرثومیات]]، اضافی اجزاء وغیرہ سے پاک کیا جاتا ہے۔ یہ عمل پکانے یا پھر ٹھنڈا کرنے سے مکمل کیا جاتا ہے۔ ذائقے کے طور پر اس میں مختلف قسم کے [[نباتات]]، چٹخارے دار اجزاء اور میٹھا بھی شامل کیا سکتا ہے۔ <br />
عام طور پر پنیر بنانے کے لیے دودھ میں تیزابی محلول جیسے [[سرکہ]] یا لیموں کا رس ڈالا جاتا ہے۔ پنیر کی کئی اقسام جر ثوموں سے بھی تیار ہوتی ہیں جو کہ دودھ کی لحمیات کو پھٹکیاں بنانے میں مدد دیتے ہیں، اس عمل میں دودھ میں [[چینی]] کے اجزاء تیزاب میں بدل جاتے ہیں اور یہ ہلکا [[ترشہ|تیزاب]] لحمیات کی پھٹکیاں بنا دیتا ہے۔ عام طور پر [[دہی]] کو دودھ میں شامل کرنے سے جرثومیات کی مقررہ تعداد حاصل ہو جاتی ہے۔ <br />
سطر 10:
 
[[زمرہ:لبنیات]]
 
[[زمرہ:خوردونوش]]
[[زمرہ:دودھ کی مصنوعات]]