"حیاتیاتی ہتھیار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata
م clean up, replaced: ← , ← (11) using AWB
سطر 1:
[[ملف:Biohazard_symbol.svg‎|300px|left|thumb|حیاتیاتی طور پر خطرناک اجزاء کا نشان]]
'''حیاتیاتی ہتھیار''' (Biological weapon) یا جراثیمی ہتھیار سے مراد ایسا ہتھیار ہے جس میں عموماً جراثیم کو استعمال کیا جاتا ہو۔ ایسے ہتھیار اعلانیہ اور خفیہ طور پر مختلف ممالک تیار کرتے ہیں۔ اگرچہ ایک سو ممالک نے 1972 میں ایک معاہدہ کی رو سے فیصلہ کیا ہے کہ انھیں تیار نہ کیا جائے اور ذخیرہ نہ کیا جائے مگر حیرت انگیز طور پر انھیں استعمال کرنے پر اس معاہدہ میں کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ حالانکہ 1925 میں [[جنیوا]] میں ایک معاہدہ کے تحت ان کے استعمال پر عالمی پابندی لگائی گئی تھی۔ بہت سے ممالک انھیں تیار بھی کرتے ہیں اور گاہے بگاہے استعمال بھی کرتے ہیں۔ جنگی لحاظ سے ایک اچھا حیاتیاتی ہتھیار اسے سمجھا جاتا ہے جس کے جراثیم ایک سے دوسرے فرد کو تیزی سے لگ جاتے ہوں، ہوا کے ذریعے پھیل سکتے ہوں اور جلدی تیار کیے جا سکتے ہوں مگر اس کا توڑ بھی موجود ہو تاکہ اپنے لوگوں کو اس سے بچایا جا سکے۔
 
== تیار کنندہ ==
 
حیاتیاتی یا جراثیمی ہتھیار سب سے پہلے [[برطانیہ]] اور [[امریکہ]] نے تیار کیے مگر اور ان کے علاوہ جراثیمی تحقیقاتی ادارہ کے مطابق سترہ مزید ممالک پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے جن میں [[بھارت]]، [[اسرائیل]]، [[شمالی کوریا]]، [[روس]]، [[ایران]]، [[عراق]]، [[شام]]، [[مصر]]، [[چین]]، [[ویت نام]]، [[لاوس]]، [[کیوبا]]، [[بلغاریہ]]، [[جنوبی افریقہ]]، [[لیبیا]]، [[جنوبی کوریا]] اور [[تائیوان]] شامل ہیں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ایسے ہتھیار بھی تیار کیے تھے جو زراعت کو نقصان پہنچاتے ہوں مثلا گندم اور چاول کی فصلوں کے مخصوص جراثیم جو کلسٹر بم کے ذریعے سے دشمن کے علاقے میں پھینکے جا سکتے ہوں یا ہوا میں چھڑکاؤ کیے جا سکتے ہوں۔ اگرچہ ظاہراً 1970 میں ان کی تیاری امریکہ نے بند کر دی تھی۔
 
== تاریخ ==
حیاتیاتی یا جراثیمی ہتھیار قدیم زمانے سے استعمال میں ہیں۔ پہلے ان کی صورت یہ تھی کہ دشمن کے پانی کے ذرائع کو زھر آلود کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ جراثیموں سے ناواقفیت کے باوجود دشمن کے پانی کے ذرائع میں فنجس اور ایسے پودے ڈالنے کی مثالیں بھی موجود ہیں جن سے اس پانی کے پینے والے بیمار ہو جائیں یا مر جائیں۔ ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ طاعون کے مریضوں کی لاشوں کو دشمن کے علاقے میں پہنچا دیا جاتا تھا۔ مثلاً 1710 میں [[روس]] نے [[سویڈن]] کے ساتھ جنگ میں ایسا ہی کیا۔ امریکہ میں یورپی لوگوں نے بہت سی ایسی بیماریاں پھیلائیں جن سے امریکہ کے قدیمی باشندے لاکھوں کی تعداد میں مرے۔ اس کا تذکرہ لارڈ جیفرے ایمھرسٹ نے کیا ہے۔ کہ 1756-1763 میں فرانسیسیوں نے امریکہ کے قدیمی باشندوں (ریڈ انڈین) میں ایسے کمبل تقسیم کیے جن میں خسرہ کے جراثیم تھے یعنی انھیں ایسے لوگوں نے استعمال کیا تھا جن کو خسرہ تھی۔ یاد رہے کہ امریکہ میں اس سے پہلے یورپی بیماریاں نہیں تھیں اور مقامی باشندے آسانی سے موت کے منہ میں چلے جاتے تھے۔ ایسے ہی کمبل 1834 میں رچرڈ ھنری نے سان فرانسسکو میں تقسیم کیے اور کئی مقامات پر بیچے۔ بیسویں صدی میں امریکہ میں باقاعدہ طور پر فورٹ ڈسٹرکٹ کی تجربہ گاہ میں کئی جراثیم جنگی نقطہ نظر سے تیار کیے گئے جن میں [[انتھراکس]] جیسے جراثیم شامل تھے۔ سرد جنگ کے دوران امریکہ اور روس نے اس میدان میں بہت تحقیق کی اور متعدد جراثیم اور ان کے توڑ تیار کیے۔ کوریا کی جنگ (1950-1953) کے دوران [[امریکہ]] نے ان ہتھیاروں کو استعمال بھی کیا۔ <ref>[http://www.nytimes.com/books/first/e/endicott-biological.html Ed Regis, "Wartime Lies? Two historians contend that the United States engaged in germ warfare nearly 50 years ago", ''New York Times,'' (June 27, 1999)]</ref>
امریکہ نے ہمیشہ ایسے الزامات سے انکار کیا ہے۔ <br />
ستمبر 2001 میں امریکہ خود ایسے ہتھیاروں کا شکار ہونے لگا تھا جب امریکی کانگرس اور دوسرے مشہور لوگوں اور دفاتر کو ایسے خط ملے جن میں انتھراکس کے جراثیم پاؤڈر کی شکل میں موجود تھا لیکن تاحال اس کے ذمہ داروں کا اور ان کے مقصد کا پتہ نہیں چل سکا اور بعض لوگ اسے ایک امریکی ڈرامہ سمجھتے ہیں۔
 
== حیاتیاتی ہتھیار اور ایڈز(AIDS) ==
ایڈز کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انسانی طور پر تیار کردہ جراثیموں کی مدد سے پھیلی۔ اور یہ امریکہ نے اپنی ایک فوجی تجربہ گاہ میں تیار کیے تھے۔ یہ فوجی تجربہ گاہ فورٹ ڈسٹرکٹ، میری لینڈ، امریکہ میں واقع ہے۔ اور USAMRIID کہلاتی ہے۔ یہ صرف ایک سازشی نظریہ نہیں بلکہ امریکہ اور مغربی دنیا کے بے شمار لوگ اس کے قائل ہیں اور اس سلسلے میں ان کی تحقیق بھی موجود ہے مثلاً
* ھیمبولٹ یونیورسٹی، جرمنی کے ایک پروفیسر جیکب سیگل کی تحقیق کے مطابق امریکی فوجی تجربہ گاہ میں یہ عمل دو جرثوموں Visna اور HTLV-1 کی مدد سے 1977 میں کیا گیا۔ یہ تجربہ جیل کے کچھ قیدیوں کے اوپر کیا گیا جن کو جلدی رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ اس پروفیسر پر امریکہ نے روس کا جاسوس ہونے کا الزام لگایا
* نوبل انعام یافتہ ونگاری متھائی (Wangari Maathai) کے خیال کے مطابق ایڈز کا جراثیم حیاتیاتی ہتھیاروں کے تجربات کی پیداوار ہے۔ اور انسانی ہاتھوں سے بنا ہے۔
* مصنف ڈاکٹر ایلن کینٹول (Dr. Alan Cantwell) نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایڈز کا جرثومہ جینیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اور امریکہ میں اسے تیار کرنے والے تجربات کا ذمہ دار ڈاکٹر وولف زمونس (Dr. Wolf Szmuness) تھا۔<ref> AIDS and the Doctors of Death: An Inquiry into the Origin of the AIDS Epidemic and Queer Blood: The Secret AIDS Genocide Plot, Dr. Alan Cantwell- </ref>
* ڈاکٹر لیونارڈ ہوروز (Dr. Leonard G. Horowitz) نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایڈز کا جرثومہ امریکی فوجی تجربات کی پیداوار ہے۔ <ref>
Emerging Viruses: AIDS & Ebola. Nature, Accident or Intentional? and Death in the Air: Globalism, Terrorism and Toxic Warfare BY Dr. Leonard G. Horowitz </ref>
*
 
 
== حوالہ جات ==