"مریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
[[ملف:Terrestrial_planet_size_comparisons.jpg|450px|left|thumb|[['''مریخ]]'''، [[زمین]]، [[زہرہ]]، اور [[عطارد]]]]
مریخ سورج کے طرف سے گنتی کرتے ہوئے نظام شمسی کا سیارہ ہے۔اس کی سطح سنگترے کی طرح سرخ دکھائی دیتی ہے،اس لئے یہ سرخ سیارہ بھی کہلاتا ہے۔سرخ رنگت مریخی مٹی میں لوہے کی ذیادہ مقدارکی وجہ سے ہے۔
== زمین سے تعلق ==
بہت عرصہ پہلے [[انسان]] کا خیال تھا کہ مریخ پر بھی زندگی موجود ہے۔ اس میں بھی ہماری [[زمین]] کی طرح فضا موجود ہے اور یہاں پر وادیاں اور برفانی قُطب بھی ہیں، مگر یہاں کی بیرونی سطح صرف بنجر اور ٹوٹھی پھوٹی زمین ہے۔ اس کی فضا گیس [[کاربن ڈائی اوکسائیڈ]] سے بھری پڑی ہے۔ یہ وہی گیس ہے جس سے زمین پر پودے سانس لیتے ہیں۔ سیارہ کا قطر 6787 کلومیٹر ہے جو کہ زمین کے قطر کا تقریباً نصف ہے۔
مریخ کا دن 24 گھنٹے 37 منٹ کا ہے البتہ ایک مریخی سال کا عرصہ 687 زمینی دنوں کے برابر ہے جو کہ زمینی سال سے تقریباً دو گنا بڑا ہے۔
== تاریخ ==
مریخ پرانے زمانوں سے سرخ سیارے کے نام سے مشہور ہے۔ کیونکہ اس کی سطح سرخی مائل ہے۔ آجکل [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] اور [[یورپ]] کے بیشتر ممالک، مریخ کی سطح پر اُتر کر اس کی تحقیق کرنے والے خلائی جہاز بھیج رہیں ہے۔ امسال 2004 میں [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] کے دو خلائی جہاز مریخ کی سطح پر اترے ج جبکہ ہندوستان کا ایک خلائی جہاز مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔جنہوں نے وہاں کی تاذہ ترین تصاویر اور اسکی [[مٹی]] کی مشاہدات زمین کو بھیجیں۔ اس تحقیق کا مقصد مریخ میں پانی اور زندگی کے آثار ڈھونڈنا ہے۔ کیونکہ اکثر سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مریخ پر کسی زمانے میں زندگی موجود تھی۔ اس تحقیق اب تک یہی نتائج نکلے ہیں مریخ پر کسی زمانے میں پانی تو موجود تھا مگر اس میں زندگی نہ پیدا ہوسکی تھی۔ یورپ کے ممالک نے بھی اپنے تحقیقی خلائی جہاز مریخ پر بھیجے مگر وہ اس کی سطح پر اترنے سے پہلے ہی تباہ ہوگئے۔ امریکہ میں اب اس بات پر بحث ہورہی ہے کہ آیا مریخ میں کسی انسان کو بھیجا جائے یا نہیں؟!
 
== کشش ثقل ==
مریخ کے 2 چاند ہیں جو باقی چاندوں کی طرح گول نہیں بلکہ بڑے بڑے پتھر ہیں جنہیں [[(Asteroids)]] کہا جاتا ہے۔ یہ بڑے پتھر کسی زمانے میں مریخ اور مشتری کے درمیان واقع (Asteroid Belt) سے الگ ہوگئے تھے اور مریخ کی [[ثقالت|کشش ثقل]] میں آکر اس کے گرد چکر کاٹنا شروع کردیا۔
 
== حوالہ جات ==