"کارل فان اوسیتسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
حذف حرف
حروف کی تبدیلی
سطر 29:
 
 
کارل فان اوسیتزکی ہیمبرگ شہر کے ایک اسٹینوگرافر کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک وکیل کے دفتر میں نوکری کرتا تھا۔ کارل کا باپ انھیں ایک پادری بنانا چاہتا تھا۔ لیکن کارل کی عمر ابھی دو سال تھی کہ ، باپ کا انتقال ہو گیا۔ کارل نے ایک صحافی کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ [[تحریک نسواں]]، تھیٹر اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے مشینی آلات اسان کے پسندیدہ موضوع تھے۔ ولیم دوم کے دور حکومت میں جرمنی کی فوجی تیاریوں اور بڑھتی ہوئی ہتھیار بندی نے کارل کو امن پسند بنا دیا۔ اسی دوران کارل نے بادشاہت کی بجائے جمہوریت کے پر جوش داعی کے طور پر شہرت پائی۔
 
1921ء میں جرمن حکومت نے ایک خفیہ گروہ کی تشکیل کی جس کا مقصد جرمن فوجوں کی تعداد میں اضافہ اور مزید ہتھیار بندی کرنا تھا جو سراسر معاہدۂ ورسائے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا تھا۔ اسی خفیہ گروہ کے ذمہ تھا کہ وہ ہر اس فرد کو قتل کر دیں جس پر اتحادی کنٹرول کمیشن کے مخبر ہونے کا شک ہے۔