"فارقلیط" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
'''فارقلیط''' {{دیگر نام|انگریزی=Paraclete|یونانی=παράκλητος|لاطینی=paracletus}} یونانی نام پارا کلیتوس یا پریکلوتوس کا [[معرب]]، [[یوحنا کی انجیل]] میں موجود ایک پیش گوئی میں استعمال کیا جانے والا نام، جس کے متعلق مسیحی کہتے ہیں کہ اس سے مراد [[روح القدس (عیسائیت)|روح القدس]] ہے، اور مسلمانوں کے نزدیک اس سے مراد [[محمد]] {{درود}} کی ذات ہے۔ مسیحی علماء عام طور پر اس کو ایک غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ غلط فہمی پارا کلیتوس کی جگہ پریکلوتوس کے لفظ سے پیدا ہوئی جو کسی کاتب کی غلطی سے درج ہوا ہوگا۔ پاراکلیتوس کا مطلب ہے جس کا چرچا چاروں طرف ہو رہا ہو، شہرہ آفاق، مسلمانوں کے نزدیک یہ [[احمد]] کا ہی مطلب ہے جو محمد {{درود}} کا ایک نام ہے۔ اور قرآن میں بھی اس بشارت کا ذکر ہے کہ احمد کے نام سے گزشتہ کتب میں پیش گوئی ہے۔[[مانویت]] کے بانی [[مانی]] اور [[مونٹئیس]] نے بھی اپنے فارقلیط ہونے کا دعوا کیا۔
 
== مزید دیکھیے ==