"جلال الدین محمد اکبر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 35:
|religion =[[اسلام]]، [[دین الٰہی]]}}
 
عہد حکومت( 1556ء تا 1605ء)
 
'''جلال الدین اکبر''' : [[سلطنت مغلیہ]] کے تیسرے فرماں روا ([[بابر اعظم]] اور [[ہمایوں]] کے بعد)، ہمایوں کابیٹا تھا۔ ہمایوں نے اپنی جلاوطنی کے زمانے میں [[سندھ]] کے تاریخی شہر [[ دادو]] کے قصبے "[[پاٹ]]" کی عورت [[حمیدہ بانو بیگم|حمیدہ بانو]] سے شادی کی تھی ۔ اکبر اُسی کے بطن سے [[1542ء]] میں [[عمر کوٹ]] کے مقام پر پیدا ہوا۔ [[ہمایوں]] کی وفات کے وقت اکبر کی عمر تقریباً چودہ برس تھی اور وہ اس وقت اپنے اتالیق [[بیرم خان]] کےساتھ کوہ شوالک میں [[سکندر سوری]] کے تعاقب میں مصروف تھا۔ باپ کی موت کی خبر اسے [[کلانور]] ضلع [[گروداسپور]] (مشرقی پنجاب) میں ملی۔ [[بیرم خان]] نے وہیں اینٹوں کا ایک چبوترا بنوا کر اکبر کی رسم تخت نشینی ادا کی اور خود اس کا سرپرست بنا۔ تخت نشین ہوتے ہی چاروں طرف سے دشمن کھڑے ہوگئے ۔ [[ہیموں بقال]] کو [[پانی پت]] کی دوسری لڑائی میں شکست دی۔ مشرق میں [[عادل شاہ سوری]] کو کھدیڑا۔ پھر اس نے اپنی سلطنت کو وسعت دینی شروع کی۔
 
[[1556ء]] میں [[دہلی]] ، [[آگرہ]] ، [[پنجاب]] پھر [[گوالیار]] ، [[اجمیر]] اور [[جون پور]] بیرم خان نے فتح کیے۔ [[1562ء]] میں [[مالوہ]]، [[1564ء]] میں گونڈدانہ ، [[1568ء]] میں چتوڑ، [[1569ء]] میں رنتھمپور اور النجر ، [[1572ء]] میں [[گجرات (بھارت)|گجرات]] ، [[1576ء]] میں [[بنگال]]، [[1585ء]] میں [[کابل]]، [[کشمیر]] اور [[سندھ]]، [[1592ء]] میں [[اڑیسہ]] ، [[1595ء]] میں [[قندہار]] کا علاقہ ، پھر احمد نگر ، اسیر گڑھ اور دکن کے دوسرے علاقے فتح ہوئے اور اکبر کی سلطنت بنگال سے [[افغانستان]] تک اور [[کشمیر]] سے دکن میں دریائے [[گوداوری]] تک پھیل گئی۔