"قصی بن کلاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (2) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
قُصی بن کلاب (عربی : {{ع}} '''قصي ابن كلاب''' {{ف}}۔ انگریزی میں Qusayy) حضرت محمد {{درود}} کے آباء میں سے ایک تھے۔ ان کی والدہ کا نام فاطمہ تھا۔ ان کے والد [[کلاب بن مرہ]] کا انتقال ان کے بچپن میں ہوگیا تھا۔ حضرت محمد آپ کی پانچویں پشت میں پیدا ہوئے۔ آپ [[ہاشم بن عبد مناف|ھاشم]] کے دادا تھے جن سے [[بنو ھاشم]] کا قبیلہ شروع ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش 400ء اور وفات 480ء میں ہوئی۔ یہ آپ ہی تھے جنہوں نے [[مکہ]] میں اپنی قوت مستحکم کی اور سرداری قائم کی اور [[خانہ کعبہ|کعبہ]] کی خدمت کی۔ بے شمار صحابہ کرام آپ کی نسل سے ہیں۔ آپ کی جوانی کے وقت [[خانہ کعبہ|کعبہ]] کا کنڑول [[بنو خزاعہ]] کے پاس تھا جس کے سردار ھلیل کی بیٹی سے آپ نے شادی کی۔ ھلیل کی وفات کے بعد چونکہ قصی بن کلاب بہت ذہین اور دانشمند سمجھے جاتے تھے اس لیے [[خانہ کعبہ|کعبہ]] کا کنٹرول اور سرداری ان کو مل گئی جس سے یہ خدمت بنو خزاعہ سے [[قریش]] میں منتقل ہو گئی۔ انہوں نے کعبہ کو دوبارہ تعمیر کر کے اس کی حالت بہتر کی اور لوگوں کو اس کے ارد گرد گھر تعمیر کرنے کی دعوت دی۔ اس وقت انہوں نے دنیائے عرب کا پہلا مرکزِ شہر داری (ٹاؤن ھال) بھی تعمیر کیا۔ اس مرکزِ شہر داری میں تمام قبائل کے نمائندے اپنے معاشرتی، معاشی اور دیگر مسائل کے باہم فیصلے کیا کرتے تھے۔ [[مکہ]] کی تاریخ میں پہلی دفعہ آپ نے قانون بنایا کہ [[خانہ کعبہ|کعبہ]] کے زائرین کو مفت کھانا اور پانی مہیا کیا جائے گا جس کے لیے انہوں نے مکہ کے قبائل کو قائل کیا کہ وہ ایک ٹیکس ادا کیا کریں۔ اس سے [[مکہ]] کے زائرین کی تعداد بہت بڑھ گئی۔ <br>
آپ کے تین بیٹوں کے نام تاریخ میں ملتے ہیں۔ جو درج ذیل ہیں۔
* [[عبد مناف بن قصی]] (آپ کی نسل سے حضرت [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد]] {{درود}} پیدا ہوئے)
سطر 10:
[[زمرہ:اہل بیت]]
[[زمرہ:400ء کی پیدائشیں]]
 
[[زمرہ:اسلاف صحابہ]]
[[زمرہ:تاریخ عرب]]