"صادقین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏ابتدائی حالات: clean up, replaced: ابتدائیی ← ابتدائی using AWB
م clean up, replaced: ← (4) using AWB
سطر 15:
}}
 
[[پاکستان]] کے شہرہ آفاق مصور، خطاط اور نقاش، سید '''صادقین''' احمد نقوی جو کہ "صادقین" کے نام سے مشہور ہوئے ۔
ان کا گھرانہ [[خطاطی]] کے حوالے سے بہت پہلے سے مشہور تھا، [[1940ء]] کی دہائی میں وہ [[مترق|ترقی پسند ادیبوں]] اور فن کاروں کی تحریک میں شامل ہوچکے تھے، ان کی شخصیت میں پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کو سب سے پہلے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم [[حسین شہید سہروردی]] نے شناخت کیا۔
 
سطر 30:
 
==خدمات==
ان کے فن پاروں کی پہلی نمائش [[1954ء]] میں [[کوئٹہ]] میں ہوئی تھی جس کے بعد [[فرانس]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکا]]، [[مشرقی یورپ]]، [[مشرق وسطی|مشرق وسطیٰ]]، اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ایسی نمائشیں منعقد ہوئیں ۔ مارچ 1970ء میں آپ کو [[تمغا امتیاز]] اور1985ء میں [[ستارۂ امتیاز|ستارہ امتیاز]] سے نوازا گیا۔ آپ کو سب سے پہلے کلام [[غالب]] کو تصویری قالب میں ڈھالنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ آپ کی خطاطی و مصوری کے نمونے [[شاہ فیصل مسجد|فیصل مسجد]] [[اسلام آباد]]، [[فریئر ہال]] کراچی، [[نیشنل میوزیم]]، [[صادقین آرٹ گیلری]] اور دنیا کے ممتاز عجائب گھروں میں موجود ہیں۔
 
ان کی دیوار گیر مصوری کے نمونوں (میورلز) کی تعداد کم وبیش 35 ہے جو آج بھی [[بینک دولت پاکستان|سٹیٹ بینک]]، فریئر ہال کراچی، [[لاہور عجائب گھر|لاہور میوزیم]]، [[جامعہ پنجاب|پنجاب یونیورسٹی]]، [[منگلا بند|منگلا ڈیم]]، [[جامعہ علی گڑھ|علی گڑھ مسلم یونیورسٹی]]، [[بنارس|بنارس ہندو یونیورسٹی]]، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجیکل سائینسز، اسلامک انسٹی ٹیوٹ دہلی اور ابو ظہبی پاور ہاؤس کی دیواروں پر سجے شائقینِ فن کو مبہوت کر رہے ہیں، صادقین نے [[جناح اسپتال]] اور پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے لیے بھی ابتداء ہی میں میورلز تخلیق کیے تھے جو پُر اسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ۔ <ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط = http://www.akhbar-e-jehan.com/august2012/27-08-2012/aapkekhat_3.asp| تاریخ اشاعت = ۲۷ اگست تا ۲ ستمبر ۲۰۱۲ صفحہ 3 | عنوان =صادقین | ترجمہ عنوان = | ناشر = ہفت روزہ اخبار جہاں | زبان = }}</ref>
 
صادقین نے [[قرآن|قرآنِ کریم]] کی آیات کی جس مؤثر، دل نشیں اور قابلِ فہم انداز میں خطاطی کی وہ صرف انہی کا حصہ ہے، بالخصوص سورہ رحمن کی آیات کی خطاطی کو پاکستانی قوم اپنا سرمایہء افتخار قرار دے سکتی ہے، [[مرزا اسد اللہ خان غالب|غالب]] اور [[فیض احمد فیض|فیض]] کے منتخب اشعار کی منفرد انداز میں خطاطی اور تشریحی مصوری ان ہی کا خاصہ ہے، انہیں فرانس، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں کی حکومتوں کی جانب بھی سے اعزازات سے نوازا گیا ۔
 
==اعزازات==
* مارچ 1970ء میں [[تمغا امتیاز]]
* 1985ء میں [[ستارۂ امتیاز|ستارہ امتیاز]]