"ام جمیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ:اضافہ سانچہ ناوبکس {{اقوام وشخصیات قرآن}}
م clean up, replaced: ← (2) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
ام جمیل
[[ابولہب]] کی بیوی اس کا اصل نام ارویٰ بنت حرب ہے۔جبکہ کنیت [['''ام جمیل]]''' تھی،یہ [[ابوسفیان]] کی بہن تھی اور بھینگی تھی جس کی وجہ سے[[لقب]] عوراء (کانی) ہے اپنے بدبخت شوہرابولہب (عبدالعزیٰ بن عبدالمطلب) کی طرح اس شقیہ کو بھی آنحضرت ﷺ سے سخت ترین عداوت تھی۔ حضور اکرم ﷺ کے خاندان کو دکھ اور اذیت پہنچانے میں سب سے آگے آگے ہوتی تھی۔
[[ابوبکرصدیق]] کی صاحبزادی [[اسماء بنت ابوبکر]]کا بیان ہے کہ جب یہ [[سورۃ اللہب]] نازل ہوئی اور ام جمیل نے اس کو سنا تو غصہ میں بھری ہوئی [[رسول اللہ]] ﷺ کی تلاش میں نکلی، اس کے ہاتھ میں پتھر تھے اور وہ حضور ﷺ کی ہجو میں اپنے ہی کچھ اشعار پڑھتی جا رہی تھی، جب حرم میں پہنچی تو وہاں ابوبکر صدیق کے ساتھ حضور تشریف فرما تھے ابوبکر نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ آرہی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ آپ ﷺ کو دیکھ کر کوئی بے ہودہ حرکت کرے گی، آپ ﷺ نے فرمایا مجھے دیکھ نہ سکے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ ﷺ کے موجود ہونے کے باوجود آپ ﷺ کو نہ دیکھ سکی، اور اس نے ابوبکر (رض) سے کہا میں نے سنا ہے کہ تمہارے صاحب نے میری ہجو کی ہے؟ ابوبکر نے کہا اس گھر کے رب کی قسم انہوں نے تیری کوئی ہجو نہیں کی، اس پر وہ واپس چلی گئی۔<ref>تفسیرجلالین ،جلال الدین السیوطی، سورہ اللہب</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{اقوام وشخصیات قرآن}}
 
[[زمرہ:قصص القرآن]]