"تفسیر عزیزی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ویکائی
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
پورا نام تفسير فتح العزيز المعروف تفسير عزيزي مصنف [[شاہ عبد العزیز محدث دہلوی]]
شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کی مشہور تفسیری [[تصنیف]] ہے، جس کی صرف چار جلدیں دو اول کی اور دو آخر کی ملتی ہیں۔ یہ بھی فارسی میں ہے۔ <ref>نزہۃ الخواطر،عبد الحئی، ج7،ص273،274</ref>
یہ تفسیر نامکمل صورت میں پائی جاتی ہے۔ سورة فاتحہ اور سورة البقرہ کی ابتدائی ایک سورت چوراسی آیتوں کی تفسیر پہلی دو جلدوں میں اور آخر کے دو پاروں کی تفسیر علیحدہ علیحدہ جلدوں میں ہیں۔ یہ جلدیں متعدد بار شائع ہو چکی ہیں۔ [[تفسیر]] کے مقدمہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ شاہ صاحب کے ایک شاگرد شیخ مصدق الدین عبد اللہ تھے، جن کی تحریک پر یہ تفسیر لکھی گئی اور ان ہی کو شاہ صاحب نے اس کا املاء کرایا تھا اور یہ سلسلہ [[1208ھ]]/[[1793ء]]/ میں مکمل ہوا۔<ref>تفسیر فتح العزیز، شاہ عبد العزیز، ج1، ص3،مطبع حیدری ،بمبئی،1294ھ۔</ref>
عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ شاہ صاحب کی تفسیر نامکمل رہ گئی تھی اور جس قدر اس کا حصہ طبع ہوا ہے وہی لکھا گیا تھا؛لیکن مولانا عبد الحئی کا بیان ہے کہ یہ تفسیر کئی ضخیم جلدوں میں تھی جس کا بیشتر حصہ [[1857]]/ کی [[جنگ آزادی]] میں ضائع ہو گیا۔ امراض کی شدت اور آنکھوں کی بصارت زائل ہونے کے سبب بعض کتابوں کو آپ نے املاء کرایا ہے۔<ref>نزہۃ الخواطر،عبد الحئی، ج7،ص273</ref>