'''یوسف ادریس''' (پیدائش: [[19 مئی]] [[1927ء]] - وفات: [[1 اگست]] [[1991ء]]) [[مصر]] کے ممتاز و معروف [[ڈراما نویس]]، [[صحافی]]، افسانہ و ناول نگارہیں۔
== حالات زندگی ==
یوسف ادریس [[19 مئی]] [[1927ء]] کو [[البیرم]]، [[مصر]] میں پیدا ہوئے<ref>[http://www.britannica.com/biography/Yusuf-Idris یوسف ادریس، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن]</ref>۔ صوبائی دارالحکومت میں اپنی ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ [[1945ء]] میں [[طب]] کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے [[قاہرہ]] چلے گئے اور وہیں اُس دہائی کی آخری برسوں میں اُن کی کہانیاں "المصری" نامی اخبار میں شائع ہونی شروع ہوئیں۔ "وفد پارٹی" کے حامی اس اخبار پر بعد میں [[جمال عبدالناصر]] کے حکم سے پابندی لگا دی گئی۔ [[1951ء]] میں [[طب]] کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد یوسف ادریس نے چند سال پریکٹس بھی کی، مگر [[1965ء]] کے لگ بھگ [[طب]] کو خیر باد کہہ کر کل وقتی [[ادیب]] اور [[صحافی]] کا پیشہ اختیار کر لیا۔ یوسف ادریس کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ [[1945ء]] میں شائع ہوا تھا اور اس کے بعد بہت سے مجموعے، ڈرامے اور [[ناول]] شائع ہوئے۔<ref>عربی کہانیاں، انتخاب و ترتیب اجمل کمال، آج، کراچی، 2002ء، ص265</ref>