"ہارون الرشید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Harun Al-Rashid and the World of the Thousand and One Nights.jpg|left|thumb||فارسی تصویر، ہارون رشید کی خیالی تصویر۔]]
 
'''ہارون الرشید''' (پیدائش: 763ء،[[763ء]] - انتقال: [[24 مارچ]] [[809ء]]) پانچویں اور مشہور ترین عباسی خلیفہ تھے۔ وہ 786 سے 24 مارچ [[809ء]] تک مسند خلافت پر فائز رہے اور ان کا دور سائنسی، ثقافتی اور مذہبی رواداری کا دور کہلاتا ہے۔ ان کے دور حکومت میں فن و حرفت اور موسیقی نے بھی عروج حاصل کیا۔ ان کا دربار اتنا شاندار تھا کہ معروف کتاب "الف لیلی" شاید انہی کے دربار سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔
== ان کا دور ایک جائزہ ==
ہارون تیسرے عباسی خلیفہ [[محمد المہدی|المہدی]] کے صاحبزادے تھے جنہوں نے [[775ء]] سے 785ء تک حکومتخلافت کی۔ ہارون اس وقت [[خلیفہ]] بنے جب وہ عمر کے 22 ویں سال کے اوائل میں تھے۔ جس دن انہوں نے مسند خلافت سنبھالا اسی دن ان کی اہلیہ نے [[المامون]] کو جنم دیا۔
ہارون رشید کے دور میں [[خلافت عباسیہ|عباسی خلافت]] کا دارالحکومت [[بغداد]] اپنے عروج پر پہنچ گیا۔ انہوں نے بغداد میں نیا محل تعمیر کرایا جو اس سے قبل کے تمام محلات سے زیادہ بڑا اور خوبصورت تھا جس میں ان کا معروف دربار بھی تھا جس سے ہزاروں درباری وابستہ تھے۔ بعدازاں انہوں نے [[شام]] کے حالات کے پیش نظر دربار الرقہ، شام منتقل کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بغداد دنیا کے کسی بھی مقام سے زیادہ بہتر ہے۔
ہارون ایک عادل بادشاہ تھا جو راتوں کو بھیس بدل کر دارالحکومت کی گلیوں میں چکر لگاکر عوام کے مسائل پوچھتا تھا۔