"ہلال امتیاز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← (4) using AWB
سطر 27:
| caption2 = ایوارڈ کا ربن(Ribbon) جو مسلح افواج کے افسران کی وردی پر لگایا جاتا ہے-
}}
'''ہلال امتیاز''' {{دیگر نام|انگریزی=Crescent of Excellence}} [[حکومت پاکستان]] کی طرف سے شہریوں کو دیا جانے والا دوسرا اعلیٰ ترین شہری انعام (سویلین ایوارڈ) اور [[پاک فوج|پاکستان کی مسلح افواج]] کے افسران کو اعزازی طور پر دیا جانے والا انعام ہے - یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے "خاص طور پر پاکستان کی سلامتی، قومی مفاد، عالمی امن، ثقافتی اور دیگر عوامی خدمات میں شاندار حصہ ڈالا-"
یہ ایک شہری اعزاز ہے، اور پاکستان کے شہریوں تک محدود نہیں-<br>
یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارنامے سرانجام دئیے جس سے پاکستان کی بین الاقوامی شناخت بہتر ہوئی- یہ عام شہریوں کو [[ادب]]، [[فنون لطیفہ]]، [[کھیل]]، [[طب]] اور [[سائنس]] کے شعبوں میں دیا جاتا ہے- ہر سال [[یوم آزادی پاکستان|یوم آزادی]]، 14 اگست، کو اس اعزاز کی نامزدگیاں کی جاتی ہیں اور [[یوم پاکستان]]، 23 مارچ، کو صدر پاکستان کی طرف سے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے-<br>
مسلح افواج کے افسران جن میں میجر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ([[پاک فوج|آرمی]])، ایئر وائس مارشل یا ایئر مارشل ([[پاکستان ایئر فورس|ایئر فورس)]] اور ریئر ایڈمرل یا وائس ایڈمرل ([[پاک بحریہ|بحریہ]]، [[پاکستان کوسٹ گارڈ]]، اور [[پاکستان میرینز]]) شامل ہیں، کو یہ اعزاز شاندار خدمات کے سلسلے میں دیا جاتا ہے- [[پاکستانی پارلیمنٹ]] کی "کمیٹی براے ایوارڈ اینڈ ریکگنیشن سروسز(Award and Recognition Services)" اس اعزاز کے اہل افراد کے نام منتخب کرتی اور اپنی رپورٹ [[وزیر اعظم پاکستان]] کو ارسال کرتی ہے- وزیر اعظم کے مشورے پر [[صدر پاکستان]] ایک تقریب میں جو پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرتا ہے، ان افراد کو ہلال امتیاز سے نوازتا ہے-
==ساخت==
ہلال امتیاز سنہری چمبیلی کی بنی ایک ڈسک جو ایک خالص سونے سے بنے ستارے کے درمیان ہوتی ہے، پر مشتمل ہوتا ہے- اس کے عین درمیان زمرد کا گول ٹکڑا جس کے درمیان سنہری ہلال بھی موجود ہوتا ہے-