"پروازِ افکار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[علم]] [[طب]] و [[طب نفسی]] میں پرواز{{زیر}} افکار (flight of ideas) سے مراد ایک ایسی گفتگو کی ہوتی ہے کہ جو بلا کسی موزوں وقفے کے تیزرفتاری سے مسلسل اور لگاتار جاری رہے اور اچانک ایک موضوع سے دوسرے موضوع پر پرواز کرتی رہے ، ایک کے بعد دوسرے موضوع کی یہ تبدیلیاں اچانک اور بلا کسی بیرونی [[منبہ|منبہ (stimuli)]] کے ہوا کرتی ہیں یعنی موضوع اچانک تبدیل ہو جانے کی کوئی منطقی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ اس قسم کی گفتگو عام طور پر بیساختہ اور ارد گرد کے ماحول سے بے نیاز ہوتی ہے مگر اس میں قابل{{زیر}} ادراک مشارکتیں (discernible associations) پائی جاسکتی ہیں یعنی گفتگو کے پس پردہ ، [[مریض]] کی [[آگہی|آگہی (perception)]] کے عمل دخل کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مریض [[تجنیس|الفاظ سے شغل (play on words)]] کر رہا ہے اور صوتی طور پر مشابہ الفاظ کی مبہم تفاسیر کر کہ گفتگو کو طول دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس قسم کی گفتگو میں خیالات کی پراگندگی اور انتشار (distractions) کی کیفیات بھی نمایاں ہوتی ہیں۔ اگر [[مرض]] کی شدت زیادہ ہو تو پھر اس میں نظم و ضبط اور جملوں کی آپس میں ترتیب و ربط کا فقدان پیدا ہو جاتا ہے یعنی یہ گفتگو ؛ ناقابل{{زیر}} فہم ، [[بینظم|بینظم (disorganized)]] اور [[بے ربط|بے ربط (incoherent)]] ہو جاتی ہے۔ ایسا عام طور پر [[جنون|جنونی نوائب (manic episodes)]] میں دیکھنے میں آتا ہے، اس کے علاوہ [[انفصام|انفصام کے جنونی مرحلے (manic phase of schizophrenia)]] میںکے دوران بھی ایسی بے نظمی دیکھنے میں آتی ہے<ref>ایک روۓ خط طبی لغت پر [http://www.mercksource.com/pp/us/cns/cns_hl_dorlands_split.jsp?pg=/ppdocs/us/common/dorlands/dorland/three/000040906.htm پرواز افکار کا بیان]۔</ref>۔
==مزید دیکھیۓ==
* [[جنون]]