"ہارون الرشید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
علامت عیسوی کا اضافہ
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
[[تصویر:Harun Al-Rashid and the World of the Thousand and One Nights.jpg|left|thumb||فارسی تصویر، ہارون رشید کی خیالی تصویر۔]]
 
'''ہارون الرشید''' (پیدائش: [[763ء]] - انتقال: [[24 مارچ]] [[809ء]]) پانچویں اور مشہور ترین عباسی خلیفہ تھے۔ وہ 786ء سے 24 مارچ [[809ء]] تک مسند خلافت پر فائز رہے اور ان کا دور سائنسی، ثقافتی اور مذہبی رواداری کا دور کہلاتا ہے۔ ان کے دور حکومت میں فن و حرفت اور موسیقی نے بھی عروج حاصل کیا۔ ان کا دربار اتنا شاندار تھا کہ معروف کتاب "الف لیلیٰ" شاید انہی کے دربار سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔
سطر 11:
== حکومت ==
عسکری شعبے میں ہارون ایک جانباز سپاہی تھا جس نے اسی وقت اپنی بہادری کے جوہر دکھادیئے تھے جب اس کے والد خلیفہ تھے۔ انہوں نے بعد ازاں [[بازنطینی سلطنت]] کے خلاف 95 ہزار کی فوج کی کمان سنبھالی جو اس وقت ملکہ ایرین کے زیرسربراہی تھی۔ ایرین کے معروف جنرل نیکٹس کو شکست دینے کے بعد ہارون کی فوج نے کریسوپولس (موجودہ اوسکودار، [[ترکی]]) میں پڑائو ڈالا جو [[قسطنطنیہ]] کے بالکل سامنے ایشیائی حصے میں قائم تھا۔ جب ملکہ نے دیکھا کہ مسلم افواج شہر پر قبضہ کرنے والی ہیں تو اس نے معاہدے کے لئے سفیروں کو بھیجا لیکن ہارون نے فوری ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام شرائط منظور کرنے سے انکار کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک سفیر نے کہا کہ ملکہ نے بطور جنرل آپ کی صلاحیتوں کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے حالانکہ آپ ان کے دشمن ہیں لیکن وہ بطور ایک سپاہی آپ کی قدر کرتی ہیں۔ ہارون ان کلمات سے خوش ہوا اور سفیروں کو کہا کہ اپنی ملکہ سے کہہ دو کہ وہ ہمیں سالانہ 70 ہزار اشرفیاں عطا کرتی رہے تو کوئی مسلم فوج [[قسطنطنیہ]] کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ ملکہ نے اس شرط کو تسلیم کرلیا اور پہلے سال کا خراج عطا کیا جس پر مسلم افواج واپس گھروں کو لوٹ گئیں۔ کئی سال تک خراج کی ادائیگی کے بعد 802 نائسیفورس نے خراج کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا۔ ہارون ایک عظیم فوج لےکر نائسیفورس کے مقابلے پر آیا اور [[بحیرہ اسود]] کے کنارے شہر ہراکلیا کامحاصرہ کرکے نائسیفورس کو دوبارہ خراج کی ادائیگی پر رضامند کیا۔ لیکن خلیفہ کے بغداد پہنچتے ہی وہ ایک مرتبہ پھر مکر گیا جس پر ہارون 15 ہزار افراد کے ساتھ ایشیائے کوچک پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہوا جبکہ رومیوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار تھی لیکن ہارون نے اسے زبردست شکست دی اور نائسیفورس زخمی ہوا اوراس کے 40 ہزار فوجی مارے گئے۔ خراج کی ادائیگی پر رضامندی کے اظہار کے باوجود [[روم|رومی]] بادشاہ ایک مرتبہ پھر مکر گیا جس پر ہارون رشید نے اس کے قتل کا حکم جاری کیا اور ایک مرتبہ پھر رومی سلطنت پر چڑھائی کی لیکن اسی وقت سلطنت عباسیہ کے ایک شہر میں بغاوت شروع ہوگئی جسے کچلنے کے لئے وہ اس جانب روانہ ہوا لیکن بیماری کے باعث انتقال کرگیا۔ اسے طوس میں دفنایا گیا۔
 
 
== ہارون رشید سنین کے آئینے میں ==
 
766ء: ہارون کی پیدائش
 
780ء: ہارون کی زیر قیادت بازنطینی سلطنت کے خلاف جنگ
 
782ء: ہارون کی زیر قیادت [[بازنطینی سلطنت|بازنطینی]] سلطنت کے خلاف ایک اور جنگ جس میں مسلم افواج آبنائے باسفورس تک پہنچ گئیں تاہم معاہدہ امن طے پایا ۔ ہارون کو الرشید کے خطاب سے نوازا گیا اور وہ خلافت کے لئے دوسرا امیدوار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسے تیونس، مصر، شام، آرمینیا اور آذربائیجان کا گورنر بھی مقرر کیا گیا۔
 
14 ستمبر 786ء: ہارون کے بھائی الہادی کی پراسرار موت۔ ہارون کو خلیفہ قرار دیا گیا۔
 
791ء: ہارون کی بازنطینی سلطنت کے خلاف جنگ
 
800ء: ہارون نے [[تونس|تیونس]] میں ابراہیم ابن الاغلب کو نیم خودمختار گورنر مقرر کردیا۔
 
803: یحیی کا انتقال، ہارون کو مزید کئی اختیارات مل گئے۔
 
807ء: ہارون کی افواج نے قبرص پر قبضہ کرلیا۔
 
809: سلطنت کے مشرقی حصے میں سفر کے دوران انتقال، الامین نے خلافت سنبھالی۔
سطر 56 ⟵ 54:
[[زمرہ:الف لیلہ و لیلہ کے افسانوی کردار]]
[[زمرہ:809ء کی وفیات]]
 
[[زمرہ:763ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:عرب شخصیات]]
[[زمرہ:تاریخ اسلام]]
[[زمرہ:خلافت عباسیہ]]
 
[[زمرہ:مسلم شخصیات]]