"دی پلس (کامکس)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "The Pulse (comics)"
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 22:15، 7 دسمبر 2015ء

دی پَلس مارول کامکس کی شایع کردہ ایک سلسلہ وار کامک بُک ہے جس کی تحریر برائن مائیکل بینڈس نے ایسے لوگوں کے متعلق کی جو ڈیلی بیوگل نامی ایک افسانوی اخباری ادارے کیلئے کام کرتے ہیں۔ اِن کامکس میں دکھائے گئے اِس ادارے کی تمام کاوشیں سوپر ہیروؤں پر کہانیاں لِکھنے پر مرکوز ہوتی ہیں جن کو بعد ازاں "دی پلس" نامی ایک اخباری کالم میں شایع کیا جاتا ہے۔

اِس کہانی کی اہم ترین کردار جیسکا جونز ہے جو ایک سابقہ سوپر ہیرو اور پرائیویٹ انویستیگٹور ہوتی ہے۔ اِس کی سابقہ زندگی سے متعلق کہانی ایلیئس کامکس میں بتائی گئی ہے۔ جونز "دی پلس" کیلئے ایک کنسلٹنٹ کے طور پر دیگر صحافیوں (بشمول بین اُلرِک اور کیٹ فیررل) کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اِس کامک کے مشہور کرداروں میں جیسکا کا عاشقسوپر ہیرو لیوک کیج، اخباری ادارے کا مالک جے جوناہ جیمیسن اور سینئر مدیر جوسف روبرٹسن عرف روبی روبرٹسن شامل ہیں۔