"جیسکا جونز" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,524 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
م
تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones"
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
== تاریخ اشاعت ==
جیسکا جونز پہلی دفعہ [[میکس (مارول کامکس)|مارول میکس]] مارکہ کامک بک ''ایلیئس ''میں متعارف کرائی گئی، جس کا اپنے ہمنام [[ایلیئس (سلسلہ وار ڈراما)|ٹیلی ویژن پروگرام]] سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کردار اور سلسلہ وار کامک بک کے خالق [[برائن مائیکل بینڈس]] تھے اور اس میں مصّوری کا کام [[مائیکل گیڈوس]] نے کیا۔ [[2001ء]] تا [[2005ء]] ''ایلیئس'' کے 26 شمارے شایع ہوئے جن میں سے بیشتر شماروں کے کوور پر [[ڈیوڈ ڈبلیو میک]] کا کام ملتا ہے۔ اس کامکی سلسلے کے اختتام پر جیسکا اور اس کامک کے دیگر اور کرداروں کو بینڈس اپنی آئندہ کامک بک [[دی پلس (کامکس)|''دی پلس'']] میں لے گئے۔
 
== افسانوی سوانح حیات ==
 
=== ابتدا ===
مڈٹاؤن ہائی اسکول کی طلبہ جیسکا کیمپبل تب وہاں موجود تھی جب [[پیٹر پارکر]] کو تابکاری درخشاں [[مکڑی]] نے کاٹا جس سے وہ [[سپائیڈر مین]] بن گیا۔ وہ دل ہی دل میں پیٹر پارکر کو پسند کرتی تھی اور ابھی جیسکا ہمّت جُتا کر اُس سے بات کرنے کو آگے بڑھی ہی تھی کہ پارکر کو مکڑی نے کاٹ لیا اور وہ کُچھ پل کی بدحواسی میں جیسکا کو دیکھے بغیر چلتا بنا۔ جیسکا کو [[جانی سٹارم]] بھی بیحد پسند تھا۔
 
جیسکا کے والد کو اپنے باس [[ٹونی سٹارک]] کی طرف سے [[ڈزنی ورلڈ|ڈِزنی وَرلڈ]] کی ٹِکٹیں ملیں۔ وہاں سے واپسی پر کیمپبل خاندان کی گاڑی ایک عسکری کانواۓ سے جا ٹکرائی اور ٹرکوں پر لدے تابکاری کیمکل اِن پر آ گرے۔ جیسکا کے والدین موقعے پر ہلاک ہو گئے اور وہ خود [[کوما]] میں چلی گئی۔ کوما سے جیسکا تب جاگی جب [[گلاکٹس]] ہسپتال میں اِس کے کمرے کے باہر آ پہنچا۔ بعد ازاں، جیسکا کو ایک یتیم خانے لے جایا گیا جہاں اِس کو جونز خاندان نے اپنی لے پالِک بیٹی بنا لیا۔
 
[[زمرہ:افسانوی یتیم]]
1,262

ترامیم