"جیسکا جونز" کے نسخوں کے درمیان فرق

4,270 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
م
تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones"
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
 
جیسکا کے والد کو اپنے باس [[ٹونی سٹارک]] کی طرف سے [[ڈزنی ورلڈ|ڈِزنی وَرلڈ]] کی ٹِکٹیں ملیں۔ وہاں سے واپسی پر کیمپبل خاندان کی گاڑی ایک عسکری کانواۓ سے جا ٹکرائی اور ٹرکوں پر لدے تابکاری کیمکل اِن پر آ گرے۔ جیسکا کے والدین موقعے پر ہلاک ہو گئے اور وہ خود [[کوما]] میں چلی گئی۔ کوما سے جیسکا تب جاگی جب [[گلاکٹس]] ہسپتال میں اِس کے کمرے کے باہر آ پہنچا۔ بعد ازاں، جیسکا کو ایک یتیم خانے لے جایا گیا جہاں اِس کو جونز خاندان نے اپنی لے پالِک بیٹی بنا لیا۔
 
جیسکا کو بعد میں معلوم ہوا کہ جو تابکاری مواد اِس پر آ گرا تھا اُس کی وجہ سے اِسے غیر معمولی طاقتیں مل گئی تھیں جن میں حیرت انگيز قوت، ناقابلِ تسخیر جرات اور اڑان شامل تھیں۔ جیسکا کے والدین نے اِسے دوبارہ مڈٹاؤن ہائی اسکول میں داخلہ دِلوا دیا جہاں باقی بچے اِس کا مزاق اڑاتے تھے۔ اِن بچوں میں [[فلیش تھامپسن]] سرِ فہرست تھا۔ پیٹر پارکر نے جیسکا میں اپنے جیسے ایک انسان کو دیکھا اور کئی مرتبہ اِس کی معاونت کرنے کی کوشش کی لیکن جیسکا اُس کی مہربانی کو محض تاسُف سمجھتی رہی۔
 
اپنی کلاس کے باہر ایک دن جیسکا نے سپائیڈر مین کو اپنے حریف [[سینڈ مین (مارول کامکس)|سینڈ مین]] سے لڑتے دیکھا اور تہیہ کر لیا کہ یہ بھی اپنی قوّتوں کو اچھے کاموں کیلئے استعمال کرے گی۔
 
=== سوپر ہیرو کے طور پر ===
اپنے سوپر ہیرو اوتار جیول کے طور پر تو جیسکا تب تک نمایاں نہ ہو سکی جب اچانک ایک دن اس کا سامنا [[ڈیئرڈیول]] کے مدت دراز ایک حریف زیبیڈایا کلگریو عرف [[پرپل مین]] سے نہ جا ہوا۔ کلگریو کے پاس یہ طاقت تھی کہ وہ کسی بھی شخص کے دماغ اور سوچوں کو اپنے قبضے میں کر سکتا تھا اور یوں اُس نے جیسکا کو بھی اپنے قابو میں کر لیا۔ یہ روز جیسکا کو نفسیاتی طور پر اذیت پہنچاتا اور اِسے اپنے گھِنونے کاموں کیلئے استعمال کرتا تھا۔ آٹھ ماہ کے عرصے میں جیسکا اپنی سوچوں اور کلگریو کے احکام میں تفریق کرنے سے بھی قاصر ہو گئی۔
 
<div>ایک دن غصّے میں آ کر پرپل مین نے جیسکا کو حُکم دیا کہ وہ جا کر ڈیئرڈیول کو قتل کرے اور ایسا کرنے کیلئے اُس نے جیسکا کو [[آوینجرز مینشن]] بھیج دیا۔ جیسکا نے مینشن میں موجود اُس پہلے شخص پر وار کرنا شروع کر دیا جو لال پوشاک پہنے دِکھا؛ یہ [[سکارلٹ وچ]] تھی۔ جب کلگریو کا اثر اُترنا شروع ہوا تو جیسکا نے وہاں سے بھاگنا مُناسب سمجھا، بھاگتے ہوئے وہ پکڑی گئی اور سوپر ہیرو [[ویژن (مارول کامکس)|ویژن]] اور آئرن مین کے ہاتھوں خوب مار کھائی۔ اگر [[کیرل ڈینورز]] ٹھیک وقت پر وہاں نہ پہنچتی تو جیسکا وہاں سے جان بچا کر نہ بھاگ سکتی۔ ڈینورز وہ واحد سوپر ہیرو تھی جو جیسکا کو پہچانتی تھی اور اُس نے جیسکا کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔</div>
 
=== پیشہ وارانہ جاسوس کے طور پر ===
جیسکا نے اپنی سوپر ہیرو زندگی سے اِجتناب کرتے ہوئے ایک جاسوسی ادارے کی بُنیاد رکھی اور ایک پیشہ وارانہ جاسوس کے طور پر کام شروع کیا۔ اِس کے اکثر کلائنٹ اِس کی سابقہ سوپر ہیرو زندگی سے متاثر ہو کر اِس کے پاسس آیا کرتے تھے۔ جیسکا جتنا اپنی سوپر ہیرو زندگی سے پیچھا چھُڑانا چاہتی تھی اُتنا ہی اِس کی طرف کھِچی چلی آتی تھی۔ کیرل ڈینورز نے جیسکا کو سکاٹ لینگ عرف [[اینٹ مین]] سے مِلوایا اور اِن میں دوستی بڑھتی رہی۔ اِس ہی دورانئے میں جیسکا کی ملاقات [[لیوک کیج]] سے ہوئی جس سے جیسکا نے بعد میں شادی بھی کر لی۔
 
=== ''[[دی پلس (کامکس)|دی پلس]]'' ===
 
=== ''ینگ آوینجرز'' ===
 
== دوسرے میڈیا میں کردار کا استعمال ==
1,262

ترامیم