"جیسکا جونز" کے نسخوں کے درمیان فرق

3,832 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
م
تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones"
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
م (تخلیق شدہ از ترجمہ صفحہ "Jessica Jones")
=== پیشہ وارانہ جاسوس کے طور پر ===
جیسکا نے اپنی سوپر ہیرو زندگی سے اِجتناب کرتے ہوئے ایک جاسوسی ادارے کی بُنیاد رکھی اور ایک پیشہ وارانہ جاسوس کے طور پر کام شروع کیا۔ اِس کے اکثر کلائنٹ اِس کی سابقہ سوپر ہیرو زندگی سے متاثر ہو کر اِس کے پاسس آیا کرتے تھے۔ جیسکا جتنا اپنی سوپر ہیرو زندگی سے پیچھا چھُڑانا چاہتی تھی اُتنا ہی اِس کی طرف کھِچی چلی آتی تھی۔ کیرل ڈینورز نے جیسکا کو سکاٹ لینگ عرف [[اینٹ مین]] سے مِلوایا اور اِن میں دوستی بڑھتی رہی۔ اِس ہی دورانئے میں جیسکا کی ملاقات [[لیوک کیج]] سے ہوئی جس سے جیسکا نے بعد میں شادی بھی کر لی۔
 
کِلگریو ابھی بھی جیسکا کی سوچوں میں محو تھا اور وہ اپنی قید سے فرار ہو گیا۔ اُس نے جیسکا کا حوصلہ پست کرنے کیلئے جیسکا کو قابو کر کہ اِسے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ جیسکا کے دونوں عاشق سکاٹ لینگ اور لیوک کیج اب کیرل ڈینورز کے ساتھ ہیں۔ جین گرے کی سمجھائی ترکیبوں پر عمل کرتے ہوئے جیسکا نے اپنے آپ کو کِلگریو کے اِختِيار سے چھڑوا لیا ۔ آزاد ہونے کے بعد، جیسکا نے کِلگریو پر حاوی ہو کہ جیت اپنے نام کی۔
 
کُچھ عرصہ بیت جانے کے بعد جیسکا اور لیوک کیج نے ایک دوسرے سے مُحبّت کا اِظہار کیا۔ جب جیسکا لیوک کے بچے سے حاملہ تھی، اِن دونوں نے ہمیشہ ساتھ رہنے کی ٹھان لی۔
 
=== ''[[دی پلس (کامکس)|دی پلس]]'' ===
تھوڑے عرصے کیلئے جیسکا نے اپنا جاسوسی کاروبار چھوڑ کر [[ڈیلی بیوگل|''ڈیلی بیوگل'']] کے عملے کے ساتھ کنسلٹنٹ سوپر ہیرو کے طور پر کام کیا اور یوں [[دی پلس (کامکس)|''دی پَلس'']] نامی کامِک بُک کی اہم کردار بنی اور اِسی نام کے افسانوی کالم کیلئے مضمون بھی لکھتی رہی۔ جب بیوگل اخبار میں رپورٹ شایع ہوئی کہ نارمن آسبورن ہی دراصل [[گرین گوبلن]] ہے تو تیش میں آ کر گرین گوبلن نے حاملہ جیسکا جونز پر دھاوا بول دیا۔ جوابی کاروائی میں جب لیوک کیج نے گرین گوبلن پر وار کیا تو یہ بات واضح ہو گئی کہ نارمن آسبورن واقعی گرین گوبلن تھا اور یوں آسبورن کو قید ہو گئی۔ جیسکا نے اُس وقت اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا جب [[جے جوناہ جیمیسن]] نے اپنے اخبار کے ذریعہ [[نیو آوینجرز]] پر کیچڑ اُچھالنا شروع کر دیا۔ جب ''بیوگل'' اخبار نے جیسکا سے اِس کی بیٹی کی پیدائش کی خصوصی رپورٹنگ کیلئے اِس کی اجازت طلب کی تو جیسکا نے اُنہیں منا کر دیا اور یوں اِس نے بیوگل پر بلآخر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔
 
=== ''ینگ آوینجرز'' ===
 
== طاقتیں اور صلاحیتیں ==
تجرباتی کیمیائی مواد اوپر گرنے سے اور کُچھ وقت کوما میں بسر کرنے سے جیسکا کے پاس غیرمعمولی طاقتیں ہیں؛ اِس کے پاس حیرت انگیز قوّت ہے؛ یہ دو ٹن والی پولیس کی گاڑی باآسانی اُٹھا سکتی ہے۔ اپنی اِس قوّت کو استعمال کرتے جیسکا نے ایک مرتبہ جن قامت گولایتھ کو نَتھنوں سے پکڑ کر کُچھ دوری پر دے پھینکا تھا، ایٹلس کی ناک توڑی اور اپنی ساتھی سوپر ہیرو جیسکا ڈریو کو ایک مُکّا مار کر بیہوش کر دیا۔ میوٹنٹ گروتھ ہارمون سے متاثر ایک شخص کے مارنے پر جیسکا کی ناک سے بس خون نِکلا اور کُچھ نیل پڑے، جبکہ جیسکا ڈریو کے وینم بلاسٹ کی ضرب سے یہ زیادہ دیر زیر نہ رہی۔ اتنی ناقابلِ تسخیر جُرات ہونے کے باوجود جیسکا کی پسلی، ناک اور گردن ٹوٹ گئی اور اِسکی آنکھوں کا شبکیہ اپنی جگہ سے ہِل گیا جب آئرن مین اور ویژن نے اِس پر حملہ کیا۔
 
== دوسرے میڈیا میں کردار کا استعمال ==
1,262

ترامیم