"ہرکشن سنگھ سرجیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 11:
1936 ميں وہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن بنے۔ وہ پنجاب میں کسان سبھا کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ہيں۔ دوسری جنگ عظیم کے دروران انہوں نے ’دکھی دنیا‘ اور’ چنگاری‘ کی اشاعت کی۔ ہرکشن سنگھ سرجیت کا شمار نہ صرف ایک عظیم رہمنا کے طور پر کیا جاتا تھا بلکہ انہیں [[بھارتیہ جنتا پارٹی]] جیسی ہندو نواز سیاسی جماعتوں کے فرقہ وارانہ نظریے کے ایک اہم مخالف کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 1990 کے وسط میں بایاں محاذ کی حمایت سے مرکز میں ایک مخلوط حکومت کے قیام کو سر انجام دیا تھا۔ اور 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد پیدا سیاسی صورت حال میں بھی انہوں نے ایک ’کنگ میکر‘ کا کردا ادا کیا تھا۔اپنے پورے سیاسی کیرئیر ميں ہرکشن سنگھ سرجیت کو ایک ایسے رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی ہندو نواز سیاسی جماعتوں کی فرقہ وارانہ نظرے کے زبردست مخالفت رہے ہرکشن سنگھ سرجیت 1992 سے2005 تک سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری اور 1964 سے 2008 تک پولٹ بیورو کے ممبر رہے۔ 92 برس کی عمر میں یکم اگست 2008 کو ان انتقال ہوا۔
 
[[زمرہ:بھارتی ملحدین]]
[[زمرہ:ہندوستانی سیاستدان]]
[[زمرہ:ہندوستانی شخصیات]]