"بین الاقوامی خط تاریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Syedalinaqinaqvi نے صفحہ بین الا قوامی خط تاریخ کو بجانب بین الاقوامی خط تاریخ پار رجوع مکرر منتقل کیا: صحیح نام
م new numbers, replaced: ← using AWB
سطر 1:
'''بین الاقوامی خطِ تاریخ''' (international date line) ایک فرضی خط (لکیر) ہے، جو سطحِ زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ (prime meridian) کے مخالف جانب (180 ڈگری کی دوری پہ) واقع ہے۔ ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔
 
[[تصویر:International Date Line.png|thumb| 180° درجہ کے طول البلد پر واقع بین الاقوامی خط تاریخ]]
 
بین الاقوامی خطِ تاریخ [[جاپان]] کے مشرق میں [[بحر الکاہل|بحرالکاہل]] کے تقریباً وسط سے گزرتا ہے اور لگ بھگ 180 ڈگری کے [[طول البلد]] پر واقع ہے۔ نہ تو یہ خط بالکل سیدھا ہے اور نہ ہی اپنی اصل جگہ پر واقع ہے، کیونکہ [[بحر الکاہل|بحرالکاہل]] میں کئی چھوٹے بڑے [[جزیرہ|جزیرے]] ہیں اور اس خط کو کچھ مشرق یا مغرب کی طرف خم دے کر پورے جزیرے کو خط کے ایک طرف کر دیا گیا ہے، ورنہ ایک ہی جزیرے پر ایک ہی دن میں بیک وقت دو تاریخیں ہو جاتیں۔