"جاوید حیات کاکاخیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
''' منتظمین توجہ دیں! تمام مواد حذف کیا گیا ہے۔'''
سطر 1:
{{خانۂ معلومات ادیب
| پس_منظر = شاعر
| نام = جاوید حیات کاکاخیل
| عکس = Javed_Hayat_Kakakhel.png
| عکس_بیان = جاوید حیات کاکاخیل عالی جاہ
| پیدائش_نام = محمد جاوید
| عرف =
| قلمی_نام = جاوید حیات کاکاخیل
| تخلص = جاوید/ حیات
| ولادت = 11 نومبر 1958ء، [[غذر]]
| ابتدا = [[گلگت بلتستان]]
| صنف = [[شاعری]]<br />[[نثر]]
| ذیلی_اصناف =[[نظم]]<br />[[غزل]]
| ادبی_تحریک = انجمن ترقی کھوار غذر
| سرگرم_دور =
| تعداد_تصانیف = تین
| تصنیف_اول =
| تصنیف_آخر =
| معروف_تصانیف = [[گرزین]] - 2012ء
|دستخط = Sign_JavedH.png
}}
جاوید حیات کاکاخیل گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے شاعروں میں سے ایک ہیں۔ آپ کھوار زبان کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی شاعری کرتے رہتے ہیں۔
 
== ولادت اور ابتدائی زندگی ==
جاوید حیات کاکاخیل ۱۱ نومبر ۱۹۵۸ کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پیدا ہوئے۔آپ ضلع غذر کے کوہ غذر کے چارویلو نیت قبول حیات کے سب سے چھوٹے فرزند ہیں۔ ایف سی آر کے خاتمے کے بعد آپ کے والد سے عہدہ جب چھن گیا اس وت آپ کی عمر صرف تیرہ سال تھی۔ صاحبزادوں میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے بڑا لاڈ پیار ملا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد شاعری کو اپنا لیا اور وہاں بھی نام کمایا۔ شاعری کو اس نے ملکی مفاد، عوام کی آگاہی کے لِے استعمال کیا اور اس میں کافی نام کمایا۔ غذر میں اس نے انجمن ترقی کھوار کے نام سے ایک ادبی تنظیم کا بنیاد رکھا جس کا بنیادی مقصد غذر میں کھوار زبان کی ترویج، شاعروں کی حوصلہ افزائی اور نوجوان شاعروں کو اعلیٰ سطح کے پلیٹ فارمز تک پہنچانا تھا۔
 
== تعلیم ==
آپ نے ابتدائی تعلیم غذر کے ایک پرائمری سکول سے حاصل کی۔ ثانوی تعلیم کے لِے آپ کو گوپس منتقل ہونا پڑا۔ جہاں آپ گورنر گوپس راجہ حسین علی خان کے ساتھ رہتے ہوئے آٹھویں جماعت پاس کر لی۔ پھر گلگت منتقل ہوئے جہان ہائی سکول نمبر ۱ ۔۔۔ موجودہ سر سید احمد خان سکول۔۔۔۔۔ سے میٹرک کی تعلیم حاصل کر لی۔ پیشے کے لیے آپ نے تدریس کے شعبے کو اختیار کیا اور اس شعبے میں بڑا نام کمایا۔ آپ کے شاگرد انجینئرز، ڈاکٹرز، وکیل، فوجی افسر اور بیوروکریٹ بن کر سامنے آنے لگے ہیں۔
 
== خاندانی پس منظر ==
جاوید حیات کاکاخیل کا تعلق کاکاخیل خاندان سے ہے۔ ولی کامل کے اولاد ہونے کے ناتے انہں اکثر ولئے بھی کہا جاتا ہے۔ اس خاندان کا پورا شجرہ نسب ان کے والد نیت قبول حیات کاکاخیل نے لکھی ہوئی صورت میں اپنے خاندان میں محفوظ کر رکھا ہے۔ غذر کی تاریخ میں ان کے خاندان کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ موجودہ دور میں ان کے خاندان کا ایک فرزند بلبل حیات کاکاخیل نے ضلع غذر کی سیاسی اور سماجی تاریخ مِیں کافی نام پیدا کیا۔ اور حلقہ غذر سے گلگت بلتستان ضلعی کونسل کا رکن بھی رہا ہے۔
 
== ریڈیو پاکستان گلگت سے کھوار پروگرام کا اجراء ==
ریڈیو پاکستان گلگت اور چترال سے جاوید حیات کاکاخیل کی شاعری اکثر نشر ہوتے رہتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان گلگت میں کھوار زبان میں پروگرام جاری کرنے کی کوشش میں وہ کامیاب ہوگئے اور اب ان کی کوششوں کے بدولت کھوار بولنے اور سمجھنے والے ریڈیو پاکستان گلگت سے کھوار پروگرام سننے کے قابل ہوگئے ہیں۔
 
== جاوید حیات کی شاعری ==
جاوید حیات کاکاخیل کی ابتدائی شاعری کھوار زبان کے مشہور رسالہ جمہور اسلام کھوار میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی شاعری کی بے مثال شاہکار گرزین کی طباعت کا کام بھی مکمل کروایا۔ یہ کتاب گلگت بلتستان میں کھوار زبان و ادب کی اولین کتاب ہے۔ کتاب میں جاوید حیات کاکاخیل نے مختلف صنف میں شاعری کی ہوئی ہے۔ ان کی شاعری کا محور دنیا کی تلخیان ہے۔ اور اسی میں ہی ان کی اپنی شاعری بھی نشر ہوتے رہتے ہیں۔
جاوید حیات کاکاخیل کھوار کے گلستان کو سر سبز کرنے میں کوئی کوتاہی ہییں کرتے۔ جاوید حیات کاکاخیل اکثر کھوار میں لکھتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں۔ ان کو شاعری کے تمام اصناف پر عبور حاصل ہے۔ اگر چہ گلگت کی زبانیں ذخیرہ الفاظ کے حوالے سےتنگ دامنی کا شکار ہیں، مگر جاوید حیات نے ذخیرہ الفاظ کو ایک نئی طرز دے کے اس کمی کو پورا کیا ہے۔ ان کی کتاب گرزین ہی سے پتا چلتا ہے کہ یہ ایک گلدستہ ہے۔ گلدستہ اس لیے کہ اس میں ہر صنف کی شاعری دیکھنے کو ملتی ہے۔ حمد، نعت، ملی نغمے، مرثیے ، نظم اور غزلیات نے مل کر رنگ برنگی کا سماں پیدا کیا ہے۔
غذر میں کھوار شاعروں میں گل اعظم خان گل، خوش بیگیم کے عاشق آمان جیسے شاعر ہو گزرے ہیں۔ مگر ان کی شاعری لکھی ہوئی صورت میں موجود نہیں۔ مگر جاوید حیات کاکاخیل نے ان کی تاریخ بینی اور شاعری پر کافی تحقیق کیا ہے۔
[[زمرہ:1958ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے شعراء]]
[[زمرہ:اکیسویں صدی کے شعراء]]
[[زمرہ:کھوار شعراء]]
[[زمرہ:پاکستانی مسلم شخصیات]]
[[زمرہ:پاکستانی شعراء]]
[[زمرہ:پاکستانی مصنفین بلحاظ زبان]]
[[زمرہ:گلگت بلتستان کی شخصیات]]
[[زمرہ:اردو شعراء]]
[[زمرہ:مصنفین بلحاظ زبان]]