"بھارت کے مفاد عامہ مقدمات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م اعداد کے نئے صفحات کی تخلیق, replaced: ← (7), ← using AWB
سطر 14:
==مفاد عامہ کے معاملوں کو فروغ دینے والے محرکات==
* 1977 میں جسٹس بھگوتی نے اپنی رپورٹ میں نمائندہ مقدمات کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے "locus standi" (موقف در معاملہ) کو بدلنے کا مطالبہ کیا۔<ref name = IJMTP/>
* عالمی سطح پرقانون کی دنیا میں لاطینی نعرہ "Ubi Jus Ibi Remedium" زور پکڑ رہا تھا۔ اس کا سادہ سا مطلب یہی ہے کہ جب ایک شخص کے حقوق کی ہو، تب متاثرہ شخص کو اسی کے مساوی حل قانونًا فراہم ہونا چاہیے۔<ref>http://definitions.uslegal.com/u/ubi-jus-ibi-remedium/</ref>
 
==بھارت کے کچھ مشہور مفاد عامہ کے مقدمے==
* [[رتلام]] [[بلدیہ]] بنام وردھی چند مقدمے میں وارڈ نمبر 12 رتلام بلدیہ [[مدھیہ پردیش]] کے مکین اور وردھی چند نے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ رتلام کے روبرو مجرمانہ کاروائی کے ضابطے کی دفعہ 133 کے تحت بلدیہ کو عوامی فضلات کی صفائی کی صفائی کے انتظام کی درخواست کی۔ یہ معاملہ آٹھ سال تک زیردوران رہا۔ پھر یہ سپریم کورٹ گیا جہاں سے اربابِ مجاز کو چھ لاکھ روپیے کے اخراجات پر ڈرینیج نظام کی تعمیر کا حکم دیا گیا تھا۔
* پیپلز یونین فار ڈیموکریٹیک رائٹس بنام بھارت سرکار مقدمہ [[دہلی]] میں منعقدہ [[ایشیاڈ گیمس 1982]] سے متعلق تھا۔ اس موقع پر تعمیری کام سے جڑے لوگ بہت ہی کم اجرت پر کام کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے یونین کی جانب سے تحریرکردہ شکایتی خط ہی کو درخواست مانتے ہوئے ارباب مجاز کو [[اقل ترین اجرت قانون، 1948]] (Minimum Wages Act, 1948) کے تحت مزدوری دینے کا حکم دیا۔
* اوپندرا بخشی بنام اترپردیش مقدمے میں سپریم کورٹ نے [[دہلی یونیورسٹی]] کے دو پروفیسروں کے لکھے خط ہی کو درخواست مانا۔ یہ لوگ آگرہ کے حفاظتی گھر میں غیرانسانی اور ذلت آمیز صورت حال میں جی رہے تھے جو کہ دستور کی دفعہ 21 کی صریح خلاف ورزی رتھی۔ سپریم کورٹ نے ارباب مجاز کو رہنے کے بہتر انتظامات کرنے کے احکام جاری کیے۔
* بندھؤا مکتی مورچہ بنام بھارت سرکار مقدمہ جسے [[بھارت میں بندھؤا مزدوری|بندھؤا مزدوری مقدمہ]] بھی کہا جاتا ہے، اس طرح زیردوران ہؤا کہ سپریم کورٹ نے مورچے کے خط کی بنیاد پر مرکزی اور ہریانہ حکومتوں کوبندھؤا مزدوروں کو چھڑانے اور انہیں مناسب اجرت دینے اور بہتر کام کے حالات فراہم کرنے کے احکام جاری کیے۔
* اولگا ٹیلیس بنام بمبئی بلدیہ مقدمہ جسے سڑک کے کنارے کے مکینوں کا مقدمہ بھی کہا جاتا ہے،اس میں [[بمبئی بلدیہ قانون 1988]] کی کچھ دفعات پر اعتراضات جتائے گئے تھے۔ اس سے بلدیہ جھوپڑیوں اور عام مقامات پر بسے لوگوں کو ہٹا سکتی تھی۔ استغاثہ میں روزگار سے محرومی ایک اہم فکر بتائی گئی جو کہ دستور کی دفعہ 21 کے تحت آتا ہے۔ عدالت نے کاروباری اور غیرکاروباری علاقوں کی نشاندہی اور اول الذکر کے لیے لائسنسوں کی اجرائی کا حکم دیا۔
* ایم سی مہتا اور دیگر بنام شری رام فوڈ اینڈ فرٹیلائزرز انڈسٹریز و دیگر کے معاملے میں درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی کہ حکومت کو حکم دے کہ وہ ضروری اقدامات اٹھائے صنعتوں سے خارج زہریلے مادوں سے بچا جا سکے۔ ان لوگوں نے صنعتی سہولت کو شہر کے کسی باہر کے مقام پر منتقل ہونے کی بھی درخواست کی۔عدالت نے ان دونوں باتوں کو تسلیم کیا اور شری رام فوڈ کو درخواست گزار کے عدالتی اخراجات کے لیے دس ہزار روپیے دینے کے لیے کہا۔
* ایم سی مہتا ہی نے گنگا ندی آلودگی کا مقدمہ داخل کرتے ہوئے اس آبی ذخیرے کی تطہیر کے لیے پہل کی۔
* [[مدن لال]] شرما بنام اترپردیش ریاست مقدمے میں درخواست گزار نے عدالت کو ایک [[ٹیلی گرام]] بھیجا کہ اس کے بیٹے کو پولیس حراست میں قتل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس ٹیلی گرام کو درخواست کے طور پر تسلیم کیا اور بھارت کے [[مرکزی تحقیقاتی بیورو]] کو اس معاملے کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔
* سپریم کورٹ ایڈوکیٹس آن ریکارڈ بنام بھارت سرکار مقدمے میں ججوں کے تقرر اور ان کے تبادلوں کے تفصیلی احکام جاری ہوئے
* کمل ناتھ بنام بھارت سرکار مقدمے میں سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر کی جانب سے سیاسی اثرورسوخ کے غلط استعمال کی مذمت کی گئی تھی۔ اس وقت کے مرکزی وزیر نے 1990 میں [[کلو منالی]] میں ایک تفریحی کلب بنانے کی کوشش کی تھی۔ عدالت نے [[عوامی اعتماد کا نقطہ نظر|عوامی اعتماد کے نقطہ نظر]] کی بھی اس فیصلے میں بنیاد رکھی تھی۔<ref name = IJMTP/>
سطر 30:
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:شہری قانون]]
[[زمرہ:بھارت میں نفاذ قانون]]