"کیوبیک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[Image:Québec, Canada.svg|thumb|قیوبک]]
 
'''کیوبیک''' کینیڈا کے وسط میں موجود ایک صوبہ ہے۔ یہ کینیڈا کا واحد صوبہ ہے جہاں [[فرانسیسی]] زبان بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ اسی طرح یہ کینیڈا کا واحد صوبہ ہے جہاں صوبائی سطح پر سرکاری زبان فرانسیسی ہے۔ اسی طرح فرانسیسی سول لا بھی کیوبیک میں نافذ العمل ہے۔
 
صوبے کی سیاست میں قوم پرستی کو اہمیت حاصل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا زور زیادہ سے زیادہ خود مختاری اور خود کو بطور الگ قوم منوانے کا ہے۔ علیحدگی پسند حکومتوں نے 1980 اور 1995 میں ریفرنڈم کرائے اور کینیڈین ہاؤس آف کامنز نے ایک علامتی قرارداد منظور کی جس کے تحت متحدہ کینیڈا میں کیوبیکس کو الگ قوم تسلیم کیا گیا۔