"کیوبیک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5:
صوبے کی سیاست میں [[قوم پرستی]] کو اہمیت حاصل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا زور زیادہ سے زیادہ خود مختاری اور خود کو بطور الگ قوم منوانے کا ہے۔ علیحدگی پسند حکومتوں نے 1980 اور 1995 میں [[ریفرنڈم]] کرائے اور کینیڈین ہاؤس آف کامنز نے ایک علامتی قرارداد منظور کی جس کے تحت متحدہ کینیڈا میں کیوبیکس کو الگ قوم تسلیم کیا گیا۔
 
رقبے کے لحاظ سے کیوبیک کینیڈا کا سب سے بڑا صوبہ اور انتظامی لحاظ سے دوسرا بڑا انتظامی رقبہ ہے۔ مغرب میں [[اونٹاریو]]، جیمز بے اور ہڈسن بے ہیں، شمال میں [[سیینٹ لارنس]] کی خلیج اور انگاوا خلیج ہیں، مشرق میں سینٹ لارنس کی خلیج اور [[نیو فاؤنڈ لینڈ اینڈ لیبرےڈار]] اور [[نیو برنزوک]] کے صوبے ہیں۔ اس کے جنوب میں امریکی ریاستیں مین، نیو ہمپشائر، ورمنٹ اور نیو یارک ہیں۔ اس کی سمندری حدود ننا وت، پرنس ایڈرڈ آئی لینڈ اور نووا سکوشیا سے بھی ملتی ہیں۔
 
اونٹاریو کے بعد کیوبیک دوسرا گنجان آباد صوبہ ہے۔ زیادہ تر لوگ کیوبیک شہر اور مونٹریال کے درمیان بہنے والے سینٹ لارنس دریا کےکنارےشہروں میں آباد ہیں۔ انگریزی بولنے والوں کی اکثریت [[مونٹریال]] کے علاوہ اوٹاویاس، دی ایسٹرن ٹاؤن شپس اور گاسپے کے علاقوں میں بھی ہے۔ دی نار ڈو کیوبیک ریجن جو صوبے کے شمالی نصف پر محیط ہے، کم آباد ہے اور یہاں زیادہ تر مقامی قبائل ہی رہتے ہیں۔
 
صوبے میں موجود گیس کے بے اندازہ ذخائر صوبے کی معیشت کے لئے بہت عرصے سے اہم رہے ہیں، تاہم خلائی سائنس، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیاں بھی اب اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔