"غزنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← (3) using AWB
سطر 1:
[[تصویر:Ghazni-minaret1.jpg|thumb|صدیوں پرانے مینار (2001ء)]]
'''غزنی''' مشرقی [[افغانستان]] کا ایک شہر ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 49 ہزار 998 ہے۔ یہ صوبہ غزنی کا دارالحکومت ہے۔ شہر سطح سمندر سے 7 ہزار 280 فٹ (2219 میٹر) بلند ایک سطح مرتفع پر قائم ہے۔ یہ شاہراہوں کے ذریعے جنوب مغرب میں [[قلات]]، شمال مشرق میں [[کابل]] اور مشرق میں [[گردیز]] سے منسلک ہے۔ غزنی شہر کی آبادی کی اکثریت [[پشتون]] اور ہزارہ برادری پر مشتمل ہے۔
 
غزنی [[خراسان]] کا ایک اہم شہر اور [[962ء]] سے [[1187ء]] تک [[سلطنت غزنویہ]] کا دارالحکومت تھا۔
 
شہر میں کئی شعراء اور سائنسدانوں کے مزارات ہیں جن میں مشہور ترین [[ابو ریحان البیرونی]] ہیں۔ غزنی کی قدیم عمارات میں 43 میٹر (140فٹ) بلند دو برج باقی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مینار [[محمود غزنوی]] اور اس کے صاحبزادے نے تعمیر کرائے تھے۔
 
[[افغانستان]] میں خانہ جنگی اور [[1990ء]] کی دہائی میں [[طالبان]] اور [[شمالی اتحاد]] کے درمیان جنگ سے شہر کو زبردست نقصان پہنچا۔
 
== بیرونی روابط ==
سطر 22:
[[زمرہ:شاہراہ ریشم کے آباد مقامات]]
[[زمرہ:افغانستان کے شہر]]
[[زمرہ: افغانستان]]
[[زمرہ: ایشیائی شہر]]