"ویکیپیڈیا:ویکی املائی منشور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: کسی بھی معیاری زبان کی منجملہ خصوصیات میں ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے الفاظ کی املا میں یکسانیت...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
کسی بھی [[معیاری زبان]] کی منجملہ خصوصیات میں ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے الفاظ کیکے املا میں یکسانیت پائی جائے، اور [[دفتری زبان|دفتری زبانیں]] عموماً اس خصوصیت سے متصف ہوتی ہیں اور ان کا اپنا معیاری املا موجود ہوتا ہے۔ نیز ہر زبان کو لکھنے کے کچھ متعین قواعد ہوتے ہیں جنھیں قواعد املا کہا جاتا ہے، ان قواعد کے ذریعہ اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ کونسا لفظ کس طرح لکھنا درست ہے اور کس طرح غلط۔ املا کے ان قواعد کی تشکیل متعلقہ زبان کے ماہرین انجام دیتے ہیں۔ زبان کے معیاری املا کی تشکیل اور انھیں برقرار رکھنے کے لیے لغات کی ترتیب اور زبان کے انتظام و فروغ کے لیے قومی و لسانی اکادمیاں قائم کی جاتی ہیں۔
 
[[اردو]] چونکہ ایک ایسی زبان ہے جس کی تیاری میں متعدد زبانوں کا خمیر موجود ہے، مثلاً [[عربی زبان|عربی]]، [[فارسی زبان|فارسی]]، [[ترکی زبان|ترکی]]، [[انگریزی زبان|انگریزی]]، [[سنسکرت]] اور متعدد پراکرت اور اپ بھرنش زبانیں؛ اس طرح اردو کا لسانیاتی رشتہ ایک سے زائد لسانی خاندانوں سے جڑا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے اس میں املائی قواعد کی ترتیب و تشکیل ایک مشکل کام رہا ہے، تاہم اردو کے ماہرین لسانیات اور اکادمیوں نے اس رخ پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ تاہم چونکہ اردو میں بہت سے الفاظ مختلف و متعدد زبانوں سے آئے ہیں اور اردو میں شامل ہو کر ان کا حلیہ بسااوقات تبدیل ہو جاتا ہے اس لیے اس کے بعض الفاظ کے متعدد املا بھی رائج ہو جاتے ہیں۔